Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہو گیا، ڈیفنس فیز ون میں دو ڈاکو دن دیہاڑے شہری سے دو موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو ڈاکووں نے شہری کو موٹر سائیکل پر روکا، شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر بآسانی فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دونوں ڈکیتوں کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں، فوٹیج کے مطابق ملزم جاتے ہوئے بائیک کی چابیاں لے گئے، متاثرہ شہری نے ڈیفنس تھانے میں مقدمے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 3200ارب روپے سے زائد ہوگا، ترقیاتی بجٹ کا حجم 685ارب روپے رکھا گیا ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ مالی سال 2022-23 میں پنجاب کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، نان ڈویلپمنٹ اور جاری اخراجات کی مد میں 1700ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، صوبائی محصولات کے لئے 400ارب سے زائد کے فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت وفاق سے واجب الادا رقم کی مد میں 120 ارب روپے کی رقم وصول کرے گی، سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) موٹرولا کمپنی کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 200 میگا پکسل بیک کیمرے والے پہلے فون کو تیار کررہی ہے۔ یہ فون ممکنہ طور پر جولائی 2022 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے جس میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پلس پراسیسر ہوگا۔ اب اس فون کے 200 میگا پکسل کی پرفارمنس کے بارے میں کمپنی نے پہلی تفصیل جاری کی ہے۔موٹرولا کی ملکیت رکھنے والی کمپنی Lenovo کے جنرل منیجر نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ نئے فون کی…

مزید پڑھیں

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) نامور بالی وڈ خواتین اسٹارز کے ساتھ کام کرنے والی فیشن ڈیزائنر پرتھیوشا گیریمیلا نے خود کشی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ پرتھیوشا گیریمیلا بھارتی شہر حیدر آباد کے بنجارا ہلز میں واقع اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق پرتھیوشا کی موت کی اطلاع اس کے گھر والوں نے دی اور بتایا کہ فیشن ڈیزائنر اپنے گھر کے واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس کے مطابق پرتھیوشا کے پاس سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس پر لکھا تھا کہ میری موت کی وجہ کوئی…

مزید پڑھیں

نیدرلینڈ : (ویب ڈیسک) الیکٹرک گاڑیوں پر آج کل بہت کام ہورہا ہے مگر بہت جلد آپ سورج کی روشنی پر دوڑنے والی کار کو بھی استعمال کرسکیں گے۔ نیدرلینڈ کی ایک کمپنی کی جانب سے دنیا کی پہلی سولر الیکٹرک گاڑی صارفین کو فراہم کرنے کا سلسلہ جلد شروع کیا جارہا ہے۔ لائٹ ائیر نامی کمپنی 2016 میں قائم ہوئی تھی اور اس نے سولر پینل پر چلنے والی 949 گاڑیوں کو تیار کیا ہے جس میں 60 کلو واٹ کی الیکٹرک موٹر بھی نصب ہے۔ یہ سولر پینل گاڑی کی چھت اور دروازوں پر لگے ہوئے ہیں۔ کمپنی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری سے وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک حسین نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گندم میں پاکستان کو خود کفیل بنانا اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے،کاشتکار خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بجٹ میں کاشتکاروں کو خصوصی طور پر ریلیف دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کل قرض 52 ارب ڈالر لیا جن میں 38 ارب ڈالر آپ کی حکومتوں کے لئے گئے قرض کی واپسی کی۔ ایک بیان میں فواد چودھری نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جب آپ ہر وقت کینڈی کرش ہی کھیلتی رہیں گی تو اسی طرح کی احمقانہ گفتگو کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ پسند نہیں تو بھکاری حکومت آئی ایم ایف کے پاس کیا لینے جاتی ہے؟ معاملہ ختم کریں اور آگے چلیں۔

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے عزیز بھٹی پارک کے عقب میں واقع نظارت خانے میں لگنے والی آگ میں کیس پراپرٹیز کی 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل کر خاک ہو گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے نظارت میں موجود گاڑیوں کو بھی لپٹ میں لے لیا۔ فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آگ کو پھیلنے سے روکا گیا اور پھر اسے بجھا دیا گیا اب کولنگ کا…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) دس کی روٹی اور پندرہ روپے کا نان نہیں دیں گے۔ لاہور کے نانبائیوں نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ ضلع انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ حکومت نے روٹی اور نان کو پرانی قیمت پر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن کی ریٹ بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ صدر نانبائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ 80 کلو فائن آٹے کی بوری 6700 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ 4 ماہ پہلے بوری 5900 روپے تک مل رہی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 10 روز بعد ملک بھر میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا۔ وزیر اعظم نے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 10 روز بعد تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا تو وزیر اعظم نے بھی بارشوں کے پیش نظر فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے اور زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی…

مزید پڑھیں