نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ہاسٹل میں رہنے والے 14 سالہ طالب علم نے فون پر ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کی اجازت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے ایک ہاسٹل میں 14 سالہ لڑکا اپنے کمرہ میں مردہ پایا گیا۔ ہم جماعت طلبا نے دروازہ نہ کھلنے پر وارڈن کو بلایا جو دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوا تو لڑکے کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔ کمرے سے ملنے والے خودکشی نوٹ میں لڑکے نے لکھا تھا کہ کل ماں کی سالگرہ تھی اور انھیں فون پر مبارک باد…
Author: Khabrain News
پشاور: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے خیبرپختونخوا کا 1332 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کردیا۔ محمود جان کی زیر صدارت کے پی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر خزانہ نے تقریر میں بتایا کہ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کا حجم 418ارب روپے ہے۔ دس لاکھ خاندانوں کے لیے فوڈ کارڈ کو شامل کیا گیا ہے جس پر 26 ارب روپے لگیں گے۔ صحت کارڈ میں سرکاری ملازمین کے لیے او پی ڈی بھی شامل ہے، خواتین کے لیے اسپیشل اسکیم کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایندھن اور ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے اندرون و بیرون ممالک کرایوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق ملکی و غیر ملکی ایرلائنز کی جانب سے اندرون و بیرون ممالک پروازوں کے کرایوں میں 25فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ لاہور سے دبئی، شارجہ، کراچی، ٹورنٹو، دمام اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سے پی آئی اے کا کراچی کے لیے دو طرفہ کرایہ 64ہزار 150روپے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 85ہزار 930روپے کا ہوگیا۔ کراچی سے پی آئی اے…
کراچی: (ویب ڈیسک) دعا زہرہ نے شوہرظہیر احمد کے ہمراہ انٹرویو میں والدہ کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی ملاقات کی روداد سنا دی۔ سوشل میڈیا پر دعا زہرا اور ظہیر احمد کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں دعا اور ظہیر کی جانب سے کئی انکشافات کئے گئے ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں والدین سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے دعا کا کہنا تھا کہ پیشی کے موقع پر والدہ سے یہ نہیں کہا کہ میں ان کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، والدہ نے جج کو جھوٹ بولا ہے۔ دعا زہرہ نے بتایا کہ والدین…
نیویارک: (ویب ڈیسک) جانی ڈیپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ سے پیسے نہیں لیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورت کے مطابق جانی ڈیپ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے 10.35 ملین امریکی ڈالر نہیں لیں گے۔ ان کے وکیل وکیل بینجمن چیو کا میڈیا کو بتانا ہے کہ جانی ڈیپ اپنے اس فیصلے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ وکیل بینجمن چیو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جانی ڈیپ کا اس مقدمے سے متعلق کہنا…
بنگلورو: (ویب ڈیسک) نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہوٹل میں ریڈ کے دوران بھارت کے لیجنڈری اداکار شکتی کپور کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور منشیات کے ایک بڑے تنازع میں پھنس گئے ہیں، اتوار کی رات بنگلورو میں ایک پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کا کہنا ہے کہ اداکار کو ایک ہوٹل میں جاری ریو پارٹی میں پولیس کے چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، بنگلورو پولیس نے…
برمنگھم: (ویب ڈیسک) اگرچہ دنیا بھر کے دفاتر میں ملازمین کی تاخیر پر انتباہ کیا جاتا ہے لیکن برطانوی شہر برمنگھم کے ایک دفتر کا متنازعہ نوٹس اس وقت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہے جس میں ایک منٹ کی تاخیر پر بھی سزا کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اسی دفتر کے ایک ملازم نے اپنا نام نہ بتاتے ہوئے دفتر کے نوٹس بورڈ پر لگا تازہ حکمنامہ پوسٹ کیا ہے جس میں ایک منٹ کی تاخیر پر بھی سزا کی تفصیل دی گئی ہے۔ ’دفتر کا نیا قانون: کام پر آنے کے لیے آپ کی ہر ایک منٹ کی…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اسپیئر یو اے وی نامی کمپنی نے ایک انوکھا ڈرون بنایا ہے جو سمندر کی گہرائی میں موجود آبدوز سے لانچ ہوتا ہے اور پہلے ہوا بند کیپسول میں سطح تک پہنچتا ہے اور وہاں سے پرواز کرکے آبدوز کے عملے کو فضا کی صورتحال سے آگاہ کرسکتا ہے۔ تمام تر خوبیوں کے باوجود آبدوز سمندر کے اوپر کی صورتحال جاننے سے قاصر رہتی ہیں جو کئی مرتبہ بہت خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔ اب اسپیئر یو اے وی کمپنی نے کئی ڈرون بنائے ہیں جن میں نائنوکس 103 سب سے جدید ایجاد ہے۔ یہ آبدوز سے لانچ…
وِسکونسِن: (ویب ڈیسک) امیریکن سوسائیٹی برائے میٹابولک اور بیریاٹرک سرجری کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر پیش کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزن کم کروانے کے لیے کی جانے سرجری کے نتیجے میں موٹاپے کا شکار افراد میں کینسر لاحق ہونے کے خطرات تقریباً 50 فی صد تک کم ہوجاتے ہیں۔ امریکی ریاست وِسکونسِن میں قائم گُنڈرسن لوتھرن ہیلتھ کیئر سسٹم کے محققین نے 3776 موٹاپے کا شکار بالغ العمر افراد کا مطالعہ کیا۔ ان افراد میں سے 1620 افراد نے وزن گھٹانے کے لیے سرجری کا سہارا لیا۔ محققین کی جانب سے ان تمام…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بجٹ کے بعد پہلی مرتبہ غیر یقینی صورتحال کے باعث 1134.80 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی، اور 100 انڈیکس 40879.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.7 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ جبکہ 6 کرورڑ 27 لاکھ 10 ہزار 521 شیئرز کا لین دین ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کے دوران سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو اوسط 12 فیصد خسارہ ہوا ، انڈیکس دو ماہ کے دوران 5 ہزار 528 پوائنٹس گنوا بیٹھا۔ سٹاک ماہرین نے سٹاک مارکیٹ…
