اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔ جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ’ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں تنہائی اختیار کر کے احتیاطی تدابیر پر عمل کروں گا’۔ انہوں نےکہا کہ میری طبیعت بہتر ہے کیونکہ میں نے کورونا ویکسی نیشن کرائی ہوئی تھی تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تو لگوا لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن افراد…
Author: Khabrain News
بیجنگ: (ویب ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند پارٹی بی جے پی کی ترجمان سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے نبی پاک ﷺسے متعلق گستاخانہ بیان پر چین کا بھی سخت رد عمل آ گیا۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انا اور نسلی و مذہبی امتیاز کو ختم کرنا، اپنے اور دوسروں کے درمیان فرق کو سمجھنا اور تہذیبوں کے درمیان امن و مکالمت کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ پیغمبرِ اسلام کے بارے میں نازیبا بیانات کی وجہ سے نریندر مودی کی حکومت نے بھارت میں…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج ایوان میں پیش نہ کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ 6 گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کے باعث ایک گھنٹے التوا کے بعد دوبارہ شروع ہوا تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے تھے۔ تاہم اجلاس شروع ہونے پر اسپیکر پرویز الٰہی نے ایک اور رولنگ دیتے ہوئے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بھی ہاؤس میں لانے کا حکم دیا اور…
برمنگھم: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔ خیال رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین برمنگھم ٹیسٹ کا آغاز ہوا تو 39 سالہ جیمز اینڈرسن کو 650 وکٹیں مکمل کرنے کے لئے مزید 4 شکار کی ضرورت تھی، انہوں نے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں کیوی کپتان ٹام لیتھم کو آؤٹ کر کے 650 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں 36 کھلاڑیوں پر مشتمل فزیکل فٹنس کیمپ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اعلان کردہ کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق خان، اکمل حسین، وقار،منیب الرحمٰن، مبشر علی،عماد شکیل بٹ، محمد عبداللہ، محمد حماد انجم، رضوان علی، عبدالمنان، عمر بھٹہ، رانا عبدالوحید اشرف، غضنفر علی، محمد سلمان، رومان خان، معین شکیل، جنید منظور، اعجاز احمد، عبدالحنان شاہد، افراز، ارباز احمد، احمد ندیم، احتشام اسلم، حسان امین، عقیل احمد، تعظیم الحسن، عبدالرحمٰن، مرتضیٰ یعقوب، ارشد لیاقت،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز جون میں لگیں گے تو ایسا بل آئے گا اللہ معاف کرے، بجلی کا سرکلر ڈیٹ مزید بڑھا تو نظام بیٹھ جائے گا، اگر جولائی تک پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب حکومت ملی تو کچھ معاشی مسائل تھے، کبھی بھی پاکستان کے ایسے حالات نہیں دیکھے تھے، حکومت کو معاشی مسائل کا سامنا ہے، مسئلہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ حکومت نے امپورٹڈ اشیا پر پابندی لگائی لیکن اسمگلنگ نہیں روکی، پاکستان میں سگریٹ تک اسمگل ہو کر آتے ہیں۔ بجٹ 23-2022 پر بحث کر تے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، بجلی اور ڈیزل پر سبسڈی دی جائے تو پاکستان زراعت میں خود کفیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے وزیر نے تسلیم کیا ہے کہ 4 سال میں 76 فیصد قرضہ لیا ہے، غریب کو آئی ایم ایف…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں تمام جماعتوں نے بھارتی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلم دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ بار بار نبیﷺ کی شان میں گستاخی کی وجہ سے بھارت کے ساتھ سماجی و اقتصادی تعلقات ختم کرے، اپنے ممالک سے تمام غیر مسلم بھارتیوں کو نکالے، مسلمان متحد ہوکر اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں میں ناموس رسالتﷺ یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ قومی اسمبلی میں ناموس رسالتﷺ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)…
یروشلم: (ویب ڈیسک) اسرائیل اور بھارت آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی وزیر معاشیات اورنا باربیوئی نے کہا ہے کہ ایک بھارتی وفد معاہدے کے حوالے سے اصول و ضوابط طے کرنے کے لیے یروشلم آیا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھارت اور اسرائیل نے آزادانہ تجارت کے معاہدے سے متعلق مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ 2022 کے وسط تک معاہدہ ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ 2021 میں اسرائیل اور بھارت کے درمیان تجارتی حجم 6.3 ارب ڈالر تھا۔ جب…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اگلے مہینے سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے دورے کے حوالے سے حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ امریکا میں پیٹرول کی…
