Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی
    • کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے
    • پی سی بی کا پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان
    • سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کریں گے، ڈی سی جہلم
    • شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہپٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیمبارے شہریوں کے تاثرات سنے
    • سپیکر قومی اسمبل کا صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا: مفتاح اسماعیل

    By Khabrain Newsجون 13, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز جون میں لگیں گے تو ایسا بل آئے گا اللہ معاف کرے، بجلی کا سرکلر ڈیٹ مزید بڑھا تو نظام بیٹھ جائے گا، اگر جولائی تک پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔
    اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب حکومت ملی تو کچھ معاشی مسائل تھے، کبھی بھی پاکستان کے ایسے حالات نہیں دیکھے تھے، حکومت کو معاشی مسائل کا سامنا ہے، مسئلہ سرکلرڈیٹ کا ہے، 1100 ارب سے زائد پاور سیکٹر کوسبسڈی دی گئی، 1600 ارب کا حکومت پاکستان کو نقصان ہوا، ہمیں 2500 ارب کے گردشی قرضوں کا سامنا ہے، نیپرا پانچ ماہ پرانی قیمت لے رہا ہے۔
    وزیر خزانہ نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امپورٹڈ کوئلہ 400 گنا مہنگا ہوچکا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز جون میں لگیں گے تو ایسا بل آئے گا اللہ معاف کرے، دنیا بھر میں تیل، کوئلہ مہنگا ہو رہا ہے۔
    مفتاح اسماعیل نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کے محکمے میں بھی خسارے کا سامنا ہے، گیس کا سرکلر ڈیٹ 1500 ارب روپے کا ہوگیا ہے، گیس میں ابھی تھوڑی سی گنجائش ہے، چار ہزار کی گیس لے کر 500 روپے کی تو نہیں دے سکتے، ستر فیصد گھریلو صارفین کو 500 کے قریب بل آتا ہے۔
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کا سرکلر ڈیٹ مزید بڑھا تو نظام بیٹھ جائے گا، کوئلہ کی انٹرنیشنل قیمت 20 سال سے 50 ڈالر سے زائد نہیں تھی، اب کوئلہ کی انٹرنیشنل قیمت 300 ڈالر سے زائد ہے، اگر جولائی تک پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا، اگر پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوگا، بنگلا دیش کے زرمبادلہ کے ذخائر 40 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں، نیپرا اب بھی 5 ماہ پرانی فیول کاسٹ پر بجلی کے ریٹ کے فیصلے کر رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے بینکوں پر بھی ٹیکس بڑھا دیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ انکم ٹیکس کے حوالے سے ڈسپیوٹ ہے، دس دن کے اندر 40 لاکھ لوگوں نے دو ہزار کے لیے میسج بھیجا ہے، کچھ دنوں تک ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان کریں گے، سب سے زیادہ قرض عمران خان کی حکومت نے لیے، ملک مقروض ہوگیا ہے، ہماری مدد کریں۔
    ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ یہ ملک صرف امرا کے لیے بنا ہے، کراچی اور لاہور میں سب امیروں کے بچے صرف ایک سکول میں پڑھتے ہیں، ملک میں پہلی بار امیروں پر ٹیکس لگایا ہے، بجٹ میں 30 کروڑ سے زاید کمانے والوں پر 2 فیصد ٹیکس لگایا ہے، ملک میں ایک امیر کو 90 روپے کا قرضہ ایک فیصد شرح سود پر دے دیا گیا، یہ کونسا ریلیف ہے جو ماضی میں امیروں کو ملتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر

      تازہ ترین

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.