پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 914 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 69 ڈالر اضافے کے بعد 4,378 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔

