پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے پہلی مرتبہ HBL PSL Cricket Development Excellence Award متعارف کرا دیا ہے۔ اس ایوارڈ کی مالیت 2 لاکھ امریکی ڈالر، یعنی تقریباً 5 کروڑ 54 لاکھ پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق 2026 کے ایوارڈ کے لیے فرنچائزز کی پی ایس ایل 3 سے پی ایس ایل 11 تک کی کرکٹ ڈویلپمنٹ سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی ایس ایل 11 کے بعد ہر سال صرف گزشتہ دو ایڈیشنز کے دوران ہونے والے ترقیاتی کام کو جانچا جائے گا۔

