Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی
    • کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے
    • پی سی بی کا پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان
    • سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کریں گے، ڈی سی جہلم
    • شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہپٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیمبارے شہریوں کے تاثرات سنے
    • سپیکر قومی اسمبل کا صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی اسمبلی: تمام جماعتوں کی نبی ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کی مذمت

    By Khabrain Newsجون 13, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں تمام جماعتوں نے بھارتی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلم دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ بار بار نبیﷺ کی شان میں گستاخی کی وجہ سے بھارت کے ساتھ سماجی و اقتصادی تعلقات ختم کرے، اپنے ممالک سے تمام غیر مسلم بھارتیوں کو نکالے، مسلمان متحد ہوکر اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں میں ناموس رسالتﷺ یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
    قومی اسمبلی میں ناموس رسالتﷺ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پیرزادہ سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ بھارت میں حکمران جماعت کی ایک ممبر نے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے جس سے تقریباً دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ شدید غم و غصے میں ہے اور عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریمﷺ کو رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے، وہ تاابد رحمۃ للعالمین رہیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ یہ ایوان صرف قرارداد منظور کرنے تک محدود نہ رہے، صرف تقریریں نہ ہوں بلکہ عمل بھی کیا جائے۔ اسلامی روایات میں گستاخ رسول کی سزا سزائے موت ہے۔ اس معاملہ کو او آئی سی، اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے۔ بھارت سے بات کی جائے، بھارتی آئین 295 اے اور دفعہ 298 کے تحت گستاخ کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ وزارت خارجہ کو او آئی سی سطح پر بھارت کے خلاف لابنگ کی ہدایت کی جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو فی الفور بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔
    مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ نبی کریمﷺ سے ہماری محبت ایمان کا حصہ ہے جو کچھ ہندوستان میں ہوا وہ ناقابل برداشت اور ناقابل معافی جرم ہے، یہ جرم بار بار ہو رہا ہے۔ ڈنمارک، فرانس میں اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں، رسول اکرمﷺ ۖ کے دور سے لے کر آج تک گستاخ رسول کی ایک سزا ہے اور وہ سزا سرتن سے جدا ہے۔ عرب ممالک اور او آئی سی ممالک میں مظاہرے اور احتجاج ہوئے ہیں اور حکومتوں سے مطالبات بھی کئے گئے لیکن اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ مسلمانان عالم نبیﷺ کی شان میں ایک ذرہ کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔
    انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد بھارت سے سفیر کو واپس بلایا جانا چاہیے اور پاکستان میں بھارت کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر یہاں سے نکالا جانا چاہیے۔ آسیہ مسیح کو ملک سے باہر بھیجا گیا۔ دینی جماعتیں جب تک زندہ ہیں یہاں کوئی جرات نہیں کرے گا کہ آقائے نامدارﷺ ۖ کی شان میں گستاخی کرے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت بھارت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کرے اور 24 گھنٹے میں سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔
    انجینئر صابر حسین قائمخانی نے کہا کہ ہم سب کا دل عشق مصطفی سے منور ہے۔ یہ غازی علم دین شہید کا ملک ہے۔ ہم تقسیم در تقسیم ہوکر کمزور ہو رہے ہیں۔ ہندوستان میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انتہا پسند ہندوئوں کے ظلم و ستم کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
    شگفتہ جمانی نے کہا کہ رب العالمین نے جس کو رحمۃ للعالمین قرار دیا ہے اس کی شان میں کون گستاخی کر سکتا ہے، وہ یاسین بھی، طٰہٰ بھی، مدثر بھی ، وہ نور الہی ہیں۔ نبیﷺ کی شان کا سوچنے والے پر کروڑوں بار لعنت بھیجتے ہیں۔ نبیۖ کی ناموس پر ہماری جان، مال، اولاد سب قربان ہے۔ نبیۖ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی چال ہے۔ یہ مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، وہ متحد ہو جائیں۔
    جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر غوث بخش مہر نے کہا کہ نبی کریمۖﷺ ہمیں اپنی جان و مال و اولاد سے عزیزہیں۔ بھارت میں یہ پہلی بار نہیں ہوا اسے باز رکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ایک وفد بنا کر تمام مسلمان ممالک میں جائیں اور انہیں قائل کریں کہ وہ اپنے ممالک سے غیر مسلم بھارتیوں کو بے دخل کریں، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے بھی اس کے لئے اقدامات کے لئے کام کریں۔ بھارت کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔
    ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ نے کہا کہ عشق رسولﷺ مسلمانوں کا جزو ایمان ہے۔ جب تک نبیۖﷺ سے عشق کی حد تک محبت نہیں ، ایمان کامل نہیں۔ وہ تمام جہانوں کے لئے رحمۃ للعالمین ہیں۔ ہر مسلمان نبیۖﷺ کی ناموس پر جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔ او آئی سی کی سطح پر یہ قانون بنا دیا جائے کہ نبیۖﷺ کی شان میں گستاخی پر عالم اسلام کے تمام مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں۔ مسلمان متحد ہوکر اقوام متحدہ میں ایسی قانون سازی کرائیں کہ دنیا میں نبیۖﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو۔ اس گستاخی کی سزا موت ہے، وہ انہیں ملے، دوسری صورت میں اس ملک کا سماجی و معاشی بائیکاٹ کریں۔
    مسلم لیگ (ن) کے رکن ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ حضرت محمدۖﷺ تمام بنی نوع انسان کے اعلیٰ ترین اوصاف کے حامل ہیں۔ تمام انبیاء کے اوصاف، معجزات نبیۖ کی ذات میں جمع ہیں۔
    صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ نبی کریمۖ ﷺ کی محبت اپنے آپ سے بڑھ کر نہ ہو تب تک ایمان کامل نہیں۔
    محسن داوڑ نے کہا کہ ہمارے ساتھی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں تاکہ وہ اجلاس میں جنوبی وزیرستان کی نمائندگی کر سکیں۔ طالبان سے مذاکرات کن شرائط پر ہیں اس سے آگاہ کیا جائے۔
    جی ڈی اے کی سائرہ بانو نے کہا کہ اسلامی ممالک کی اکثریت کے بھارت سے تجارتی مفادات وابستہ ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر

      تازہ ترین

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.