لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے اپنی قدر کھونے لگا، انٹر بینک میں مزید ایک روپیہ 64 پیسے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 64 پیسے مہنگا ہونے بعد 205 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب بجٹ کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومتی دعوے ہوا ہو گئے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 709میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ اسلام آباد ریجن میں 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 191میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار 900میگاواٹ ہے۔پانی سے 4 ہزار 528 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 515میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 8 میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 609 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے…
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سندھ کے بجٹ کا حجم1700 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے 362 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ تعلیم کیلئے 326، صحت کیلئے 200،امن و امان کیلئے 132ارب کی رکھنے کی تجویز دی گئی…
لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت 24 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی جو دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔ اس وقت بٹ کوائن کا ایک یونٹ 12 فیصد کمی کے ساتھ 23 ہزار 619 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی سے کرپٹو مارکیٹ کو 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ نومبر 2021 میں…
لاہور: (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نئے بجٹ میں اضافی اقدامات کی ضرورت ہو گی۔ آئی ایم ایف نمائندے نے روئٹرز سے گفتگو میں کہا کہ یہ ہمارا ابتدائی تخمینہ ہے، حکام کے ساتھ محصولات اور اخراجات پر مزید وضاحت کیلئے بات چیت جاری ہے، اقتصادی استحکام کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو نئے مجوزہ بجٹ پر تحفظات ہیں، آئی ایم ایف مزید براہِ راست ٹیکسز کا خواہاں ہے، حکومت پراعتماد ہے ،…
ڈسکہ : (ویب ڈیسک) این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق انکوائری کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی۔ چیف الیکشن کمشنرنے رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انکوائری کمیٹی نے رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو پیش کر دی، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک سے دو روز میں رپورٹ پبلک کرنے کا امکان ہے۔ انکوائری کمیٹی نے جدید خطوط پر انکوائری کی۔ انکوائری کمیٹی نے رپورٹ کے ساتھ شواہد بھی لگائے ہیں۔ شواہد سے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں منظم دھاندلی ثابت ہوئی۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں جن پر الزامات تھے ان سے تحقیقات کی گئی۔انکوائری کمیٹی نے…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے عوام ابھی تکلیف برداشت کریں، بعد میں ملکی معاشی حالات میں استحکام ہوگا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے دن سے جھوٹ بول رہے ہیں، انہوں نے معیشت تباہ کر دی۔ عمران خان نے اپنے معاشی معاہدوں کی نفی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب حکمران غلط معاشی فیصلے کر لیں، دنیا کے معاہدے توڑ دیں تو اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔آج مشکل حالات میں حکومت معاملات کو حل کر رہی ہے۔عوام تکلیف برداشت کریں، بعد میں استحکام…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔غریب بد حال اور دل برداشتہ ہو گیا ہے، اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ وزیر خزانہ عنقریب ایک مرتبہ پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن…
لاہور : (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤزر ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے۔ 15 جون کے بعد صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تو مائیکروسافٹ ایج کا براؤزر کُھل جائے گا۔ مائیکرو سافٹ نے 27 سال قبل 1995 میں ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ براؤزر کو متعارف کرایا تھا، کئی سالوں تک تنہا راج کرنے کے بعد 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ٹکر میں فائر فوکس کو متعارف کرایا۔ لیکن 2008 میں گوگل نے آکر باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔…
لاہور : (ویب ڈیسک) بھارتی حکام نے نئی دہلی میں ہونے والی ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لیے پاکستانی سائیکل سواروں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائیکلسٹ 2022 ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے 15 جون کو نئی دہلی روانہ ہونے والے ہیں لیکن انہیں ابھی تک پڑوسی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا نہیں دیا گیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری معظم خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پانچ پاکستانی سائیکلسٹ حصہ لینے والے ہیں لیکن انہیں ابھی تک ویزے نہیں ملے ہیں اور ان کے…
