کراچی: (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران نجی شعبے کے قرضوں میں دو گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران نجی قرضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چھ ماہ کے دوران نجی شعبے کے قرضوں کا حجم 1013 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران نجی شعبے کے قرضے 344 ارب روپے تک محدود تھے۔
روایتی بینکاری کے تحت 706 ارب روپے اور اسلامک بینکاری کے تحت 124 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے۔ اس کے علاوہ وہ بینکس جن کی روایتی اور اسلامی بینک شاخیں موجود ہیں ان کے ذریعے 183 ارب روپے کے قرض دیئے گئے۔
All posts by Khabrain News
کروڑوں ہتھیانے والے ملزم کو 5 سال قید، سوا کروڑ جرمانہ
لاہور: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں ٹیوٹا گارڈن موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ میں شہریوں کو گاڑیاں دینے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم توفیق احمد قریشی کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا، احتساب عدالت نمبر 3 کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم توفیق قریشی کے اعتراف جرم پر پانچ سال قید اور ایک کروڑ 20 لاکھ روپیہ جرمانے کی سزا سنائی۔
جیل حکام کی جانب سے ملزم توفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم نے ٹیوٹا گارڈن موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے کمپنی بنا رکھی تھی۔
خیبرپختونخوا کو پنجاب سے آٹے کی ترسیل میں مسائل برقرار، 20کلو کا تھیلا 100 روپے مہنگا
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کو پنجاب سے آٹے کی ترسیل سے متعلق مسائل حل نہ ہو سکے، پابندی سے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، 80 کلو کی بوری 200 روپے مہنگی ہو گئی جبکہ 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 100 روپے اضافہ ہو گیا۔
خیبرپختونخوا کو پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی کے باعث صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا ہوگیا۔ پشاورکی ہول سیل آٹا مارکیٹ رام پورہ ، دلہ زاک روڈ اوراشرف روڈ پرپنجاب کے سپیشل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1350 روپے سے بڑھ کر 1450 روپے ہوگئی ہے، سپر فائن 20 کلو کا تھیلا 1400 سے بڑھ کر 1500 روپے کا ہوگیا ہے ،شہری بھی آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔
آٹا ڈیلروں کے مطابق پنجاب سے ترسیل پر پابندی سمیت دیگر مسائل کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قیمتوں میں مزید اضافے کے بھی خدشات ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں 80 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں بھی 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور بوری 6 ہزارسے بڑھ کر 6 ہزار 300 روپے کی ہو گئی ہے، پرچون میں آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ سے مزید 50 روپے مہنگا کرکے فروخت کیا جارہا ہے۔
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آج سے ویسٹ انڈیز میں آغاز
پراویڈنس: (ویب ڈیسک) انڈر 19 ورلڈ کپ کا آج سے ویسٹ انڈیز میں آغاز ہو رہا ہے، آئی سی سی نے شریک 16 ٹیموں کیلئے بائیو سکیور ببل میں سختی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے افغان ٹیم کی آمد کے سبب گروپ سی کا شیڈول تبدیل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افتتاحی روز میزبان ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا جبکہ جارج ٹٓاون میں سکاٹ لینڈ کو سری لنکا کے چیلنج کا سامنا ہو گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف آلر ڈائس نے سخت بائیو سکیور ببل کے نفاذ سے انکار کے ساتھ واضح کر دیا کہ وہ نوجوان پلیئرز کو لطف اٹھانے کا تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں البتہ انہیں آزادی اوروائرس سے مبتلا ہونے کے خطرات میں خود توازن پیدا کرنا ہو گا۔
ویزا مسائل کے باعث افغان ٹیم کی تاخیر سے آمد کے سبب گروپ سی کی شیڈولنگ میں تبدیلی کی گئی ہے اور افغان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 کی بجائے 18 جنوری کو پاپوانیوگنی کے خلاف کھیلے گی جبکہ زمبابوے اور پاپوانیوگنی کا 20 جنوری کو شیڈول میچ کل کھیلا جائے گا اور پاکستانی ٹیم اپنی مہم جوئی 17 جنوری کو زمبابوے کے خلاف شروع کرے گی ورنہ یہ میچ 22 جنوری کو شیڈول تھا۔
پاکستان کا 15 جنوری کو پاپوانیو گنی کیخلاف شیڈول مقابلہ اب 22 جنوری کو جبکہ افغانستان کے خلاف 20 جنوری کو ہو گا اور افغانستان کا زمبابوے کیخلاف میچ 16 کی بجائے 22 جنوری کو ہو گا۔
شہباز شریف 10 سال وزیراعلیٰ رہے، کاروبار کا بچوں سے کیسے پوچھیں ؟ شہزاد اکبر
لاہور: (ویب ڈیسک) شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف 10 سال وزیراعلیٰ رہے، کاروبار کا بچوں سے کیسے پوچھیں ؟ رمضان شوگر ملز شہباز شریف نے بنائی، بچوں نے نہیں، شہباز شریف کو عدالت میں جواب دینا چاہیے۔
مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، انہوں نے جتنی درخواستیں دیں وہ مسترد ہوگئیں، شہباز شریف بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے، شوگر کمیشن کی تحقیقات میں رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس سامنے آئے، شہباز شریف پارٹی سربراہ ہیں، انہوں نے آج تک سوالوں کا جواب نہیں دیا، شہباز شریف کا مؤقف ہے کاروباری معاملات کا بچوں سے پوچھا جائے، شہباز شریف وزیراعلیٰ نہیں ہوتے تو ان کے کاروبار میں اضافہ نہیں ہوتا، شہباز شریف جب وزیراعلیٰ ہوتے ہیں ان کے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا شریک ملزم مسرور انور ان کے مالی معاملات دیکھتا تھا، شہباز شریف قوم کو بتائیں ان کے اکاؤنٹس میں رقوم کہاں سے آئیں ؟ نواز شریف نے آج تک اپنی میڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائیں، عدالت شہباز شریف کو حکم کرسکتی ہے کہ نواز شریف کو واپس لائیں۔
انسانیت کیخلاف جرائم پرشامی کرنل کو عمرقید کی سزا
برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی کی عدالت نے انسانیت کیخلاف جرائم پرشامی فوج کے کرنل کوعمر قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ایک عدالت نے انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ثابت ہونے پرشامی فوج کے کرنل انوررسلان کو مجرم قراردیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی۔ شامی فوج کے 58 سال کے کرنل انور رسلان پرملک میں خانہ جنگی کے دوران بدنام زمین پرجہنم کے نام سے مشہور جیل میں 4000 سے زائد افراد پرانسانیت سوز مظالم کرنے کا الزام تھا۔ جرمنی کے شہر کوبلنز کی عدالت میں شامی کرنل پرچلنے والا مقدمہ شام میں ریاستی تشدد کے حوالے سے دنیا کا پہلا مقدمہ تھا۔ کرنل انوررسلان پر2011 میں شامی حکومت کے افسرکے طورپرحکومت مخالف مظاہروں کوپرتشدد طریقے سے کچلنے کا بھی الزام تھا۔ شامی کرنل پر 58 افراد کو قتل کرنے ، عصمت دری اور جنسی زیادتی اور 2011 اور 2012 کے دوران 4000 سے زائد افراد پر بدترین تشدد کا الزام تھا۔
کندھ کوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر چچا نے دو بھتیجے قتل کردیئے
کندھ کوٹ: (ویب ڈیسک) چچا نے معمولی بات پر دو بھتیجوں کو قتل، جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔ ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں بھنگوار برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی قتل اور دو بھائی زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پایا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دو خاندانوں کے مابین غلط فہمی کا شاخسانہ ہے، سگے چچا نے اپنے دو بھتیجوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جب کہ دو بھائی فائرنگ میں زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ معمولی سی تلخ کلامی کے باعث پیش آیا، اور اس جھگڑے میں جدید اسلحہ سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔
کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے، جنت مرزا
کراچی: (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے۔ ٹک ٹاکر جنت مرزا اور اداکارہ ایمن خان کے درمیان تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب ایمن خان نے ایک انٹرویو کے دوران جنت مرزا کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا۔ جنت مرزا نے ایمن خان کے تبصرے پر ایک تنقیدی ویڈیو بنائی جس میں ان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’آپ کو کسی کی بھی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کیا حق ہے‘‘۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر اس تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال، جواب سیشن کے دوران ایک صارف نے جنت مرزا کو بیوقوف کہتے ہوئے نہایت تنقیدی لہجے میں کہا کہ ایمن خان نے سچ کہا تھا اس پر ویڈیو بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ صارف کے تبصرے پر جنت مرزا نے بھڑکتے ہوئے کہا میں نے اپنی ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لہذا اندازے لگانا بند کرو۔ جنت نے مزید کہا دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود پر گہری نظر ڈال لیں۔ میں سب کی عزت کرتی ہوں لیکن ہماری کچھ اداکارائیں کیوں سب پر تنقید کرتی ہیں اور انہیں جج کرتی ہیں۔ وہ خاتون (ایمن خان) جنہوں نے مجھے کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا ایک بار اداکارہ ماورہ حسین کی جسمانی ساخت پر بھی تبصرہ کرچکی ہیں۔ اور بہت سی دوسری معروف شخصیات کو بھی نشانہ بنایا۔ جنت مرزا نے ایک بار پھر ایمن خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ ایسے متنازع جوابات دینے کے بجائے مثبت رہنےکی کوشش کریں اور سب کی حوصلہ افزائی کریں۔ عزت دیں اور عزت لیں۔
آئی سی سی تاحال ’’بگ4‘‘ سیریزکی تجویز سے لاعلم
لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی تاحال رمیزراجہ کی ’’بگ4‘‘ سیریز کی تجویز سے لاعلم ہے، چیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس نے کہا ہے کہ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی سے کوئی خط و کتابت نہیں ہوئی، جب تک یہ اندازہ نہ ہوکہ وہ کیا سوچ رہے ہیں اس پر تبصرہ کرنا مشکل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں پاکستان، بھارت آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل4 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کروانے کی تجویز پیش کرنا چاہتے ہیں،ان کا خیال ہے کہ سالانہ ایونٹ سے ایشز کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے ساتھ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچز بھی باقاعدگی سے کروانے کا موقع ملے گا، ذرائع آمدنی بھی بڑھیں گے جو کرکٹ برادری کے کام آسکتے ہیں۔ ممکنہ پلان کیلیے سابق کپتان نے نیا فنانشل ماڈل بنانے کی بھی تجویز پیش کردی ہے۔ رمیزراجہ کا یہ بیان آسٹریلوی اور پھر پاکستانی میڈیا میں بھی توجہ کا مرکز بنا،اس کو سراہنے اور ناقابل عمل قرار دینے والے بھی میدان میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کہا کہ منصوبہ مکمل ہوجائے تو دولت کی ریل پیل ہوسکتی ہے، دیگر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کسی ایسی پلاننگ میں اپنے بورڈ کو شریک نہیں ہونے دے گی جس سے پاکستان کا فائدہ ہو، دوسری جانب آئی سی سی اس تجویز سے ابھی تک لاعلم ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے کہا کہ اس آئیڈیے کے بارے میں ہماری چیئرمین پی سی بی سے کوئی خط و کتابت نہیں ہوئی،جب تک یہ اندازہ نہ ہوکہ وہ کیا سوچ رہے ہیں اس پر تبصرہ کرنا مشکل ہوگا، میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں مگر فی الحال رمیز راجہ سے ہمارا اس معاملے میں کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا۔
ورات کوہلی نے اسٹمپ مائیک پرغصہ نکال دیا، ویڈیو وائرل
کیپ ٹاﺅن: (کویب ڈیسک) بھارتی کپتان ورات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بیٹسمین کوآؤٹ نہ دینے کا غصہ اسٹمپ پرلگے مائیک پرنکال دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ورات کوہلی اس وقت غصے میں آگئے جب تھرڈ ایمپائرنے ریویومیں جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگرکوناٹ آؤٹ قراردے دیا جسے فیلڈ ایمپائرآؤٹ دے چکے تھے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورات کوہلی تھرڈ ایمپائرکے فیصلے پرآگ بگولہ ہوگئے اورسیدھے اسٹمپ پرلگے مائیک پرپہنچے اورکھری کھری سنا ڈالیں۔ ورات کوہلی کا مائیک میں کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پربھی توجہ دیں جب وہ بال چمکا رہی ہوتی ہے صرف مخالف ٹیم پرنہیں۔ بھارتی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان کا بھرپورساتھ دیتے ہوئے تھرڈ ایمپائرکوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پورا ملک ایک ٹیم کے خلاف کھیل رہا ہے۔