Author: Khabrain News

آسٹن: (ویب ڈیسک) ٹیسلا کی نئی مائیکرو چِپ 2033 تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوجائے گی۔اس وقت اس مائیکرو چِپ کے کام کرنے کی صلاحیت انسانی دماغ کے36 فی صد ہے۔ ایک کار اور وین لیزنگ کمپنی ویناراما کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابقD1 مائیکرو چِپ ایک سیکنڈ میں 362 ہزار ارب آپریشن کر سکتی ہے جبکہ انسان کا دماغ 10 لاکھ ہزار ارب آپریشن فی سیکنڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی نے یہ پیش گوئی ماضی اور موجودہ ٹیسلا چِپس کا تجزیہ کرتے ہوئے کی جس میں کمپنی کو معلوم ہوا کہ مائیکرو چپس…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہبازگل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو آج ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) مہنگائی اور اضافی بلوں کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر آگئی، کے الیکٹرک کے بلوں میں خاموشی سے نیا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ کے الیکٹرک نے شہریوں کو بغیر آگاہ کئے بغیر بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز بھیج دئیے، کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا، کے الیکٹرک کے بلوں میں دو سو یونٹ استعمال کرنے والے کے لیے پچاس روپے، دو سو سے سات سو یونٹ کے لیے ڈیرھ سو روپے میونسپل ٹیکس لگے گا جبکہ سات سو سے زائد…

مزید پڑھیں

لیسٹر: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مشہور برطانوی ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کے ایک تہائی ڈرامے ممکنہ طور پر دیگر مصنفین کے اشتراک سے لکھے گئے ہیں۔ ماہرین کو ڈرامہ نگار کے متعدد ڈراموں پر اشتراک سے لکھے جانے کے حوالے سے عرصے سے شک تھا لیکن برطانیہ کے شہر لِیسٹر میں منعقد ہونیوالی برٹش سائنس فیسٹیول میں پیش کی گئی تحقیق جو جدید زبان کی تجزیاتی تکنیک کے استعمال سے کی گئی،سے اس معاملے پر روشنی ڈالنے میں مدد ملی کہ ایسا ہونے کے کتنے امکانات ہوسکتے ہیں۔ تجزیے سے حاصل ہونے والے ڈیٹا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس میں ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان سمیت محمد نواز، محمد رضوان، (وکٹ کیپر) نسیم شاہ اور شاہین شاہ شامل ہیں۔ جارح مزاج بلے باز آصف علی اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ اوپننگ بلے باز شان مسعود بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران ویرات کوہلی اپنی کھوئی ہوئی فارم میں واپس آئے اور 3 سال کے عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری اسکور کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی آسٹریلیا میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھرپور ایکشن میں نطر آئیں گے اور اپنی ٹیم کے لیے…

مزید پڑھیں

سمرقند: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف دورے پر ازبکستان پہنچ گئے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم دو روزہ دورے پر ازبکستان کے شہر سمرقند پہنچ گئے۔ ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے تاجک صدر امام علی رحمن سے بھی ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی مفاد اور دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی۔ شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سامنا بھی ہوگا۔ میاں شہباز شریف ایرانی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی ایک روزہ دورے پر نواب شاہ پہنچ گئے، صدر عارف علوی نے سکرنڈ میں پاک آرمی کی جانب سے قائم کی گئی ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور ٹینٹ سٹی میں موجود رہائش پذیر سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کی۔ صدر مملکت عارف علوی نے نواب شاہ دورہ کے دوران سکرنڈ میں پاک آرمی کی جانب سے قائم کی گئی ٹینٹ سٹی میں رہائش پذیر معصوم بچوں کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں بریفنگ دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں میں عدالت نے نیب کو دلائل کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیئے کہ ایک ماہر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف دو تاریخی چھکے لگانے والا بلا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نسیم نے اپنا بلا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ ویڈیو میں نسیم شاہ کا بلا پکڑےکہنا تھا کہ اس بلے سے میں نے افغانستان کے خلاف تاریخی چھکے لگائے، یہ میرے لیے بہت قیمتی ہے لیکن اب پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں یہ بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو…

مزید پڑھیں