Author: Khabrain News

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہرنے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرجن جنرل نے بلوچستان میں نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔ بیان کے مطابق سندھ میں جنرل نِگار جوہر نے دادو، چھور، بدین اور حیدر آباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر کا کہنا تھا خاص طور پر نو زائیدہ بچے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا مہنگائی کا اعتراف، اعترافِ جرم ہے اور سیاسی، معاشی، سماجی عدم استحکام سے ملک انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ بن شاہی اپردیراور ثمرباغ لوئردیر میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم اور وزیرتوانائی کے بیانات میں واضح تضاد، قوم کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی نااہلی سے پاکستان مسائلستان بن گیا، وسائل سے مالامال 22کروڑ عوام کے ایٹمی پاکستان کی معاشی بدحالی کے ذمہ دار…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہد آفریدی کی جانب سے دیے گئے بیان پر ان کا نام لیے بغیر وضاحت کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے میڈیکل اور ری ہیب کے تمام انتظامات کرتا ہے۔ خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی انجری سے نجات کیلئے اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا ہے، شاہین اپنے پیسوں پر انگلینڈ میں رکا ہوا ہے، ڈاکٹر سے رابطہ بھی میں نے یہاں سے کروا کردیا، اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کچھ نہیں کر…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثر صوبہ بلوچستان کےتین گاؤں کی دوبارہ تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں بھی فلاحی کام جاری رکھیں گی۔ واضح رہے کہ حدیقہ نے سیلاب کے فوری بعد امدادی کاموں کا آغاز کردیا تھا اور انہوں نے ‘وسلیہ راہ’ نامی امدادی مہم بھی شروع کی تھی۔ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سیلاب سے تباہ ہونے والے چند گاؤں کی دوبارہ تعمیر کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جبری گمشدگی اور لاپتہ افراد کے حوالہ سے قائم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے شرکاء کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے آئندہ مسنگ پرسنز کیسز میں کمی ہو اور اس ناسور سے نجات ملے۔ جو لاپتہ افراد مل سکتے ہیں ان تک رسائی ہو اور آئندہ یہ سلسلہ رک سکے۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر کی زیر صدارت وزارت قانون و انصاف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر برائے سائنس و…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگری کا دورہ کیا اور ہنگری کے وزیر خارجہ سے دارالحکومت بڈاپاسٹ میں ملاقات کی، اس دوران انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ہنگرین وزیر خارجہ نے پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کر دیئے جبکہ سپہ سالار نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران…

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ امریکا فوری طور پر افغان منجمد اثاثوں کو بحال کرے اور افغان اثاثوں کی افغانستان کو مکمل اور آزادانہ ادائیگی کرے۔ امریکا نے گزشتہ روز افغانستان کے 3.5 بلین ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ کے افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا کہا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤننگ کا کہنا ہے کہ افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغان قومی ملکیت ہیں جو افغانوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں، افغان منجمد اثاثوں کی فوری، مکمل اور آزادانہ ادائیگی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغان اثاثے افغان عوام…

مزید پڑھیں

خیرپور: (ویب ڈیسک) کورکمانڈر کراچی کی ہدایت پر پاک فوج گونگی بہری خاتون کی مدد کیلئے ضلع خیرپور کے علاقے ٹھری میر واہ پہنچ گئی۔ قوت سماعت و گویائی سے محروم سیلاب میں پھنسی بے بس خاتون اور اس کا گاؤں بھرپور امداد پر نہال ہوگیا۔ بے یار و مدد گار خاتون نے رو رو کر سوشل میڈیا پر مدد کیلئے دہائی دی تھی۔ کور کمانڈر کراچی جنرل محمد سعید نے خاتون کی دہائی پر فوری مدد کا حکم دیا جس کے بعد پاک فوج کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر خاتون اور اس کے اہل خانہ کو فلڈ ریلیف…

مزید پڑھیں

بڈاپسٹ: (ویب ڈیسک) سوکا ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ہنگری میں کھیلے جا رہے سوکا ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم اسکاٹ لینڈ نے پاکستان ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا، میچ میں ایک موقع پر قومی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل تھی۔ یہ ایونٹ میں پاکستان کا تیسرا میچ تھا، دو میچز میں قومی ٹیم کو ناکامی ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم ہوکر 9 ستمبر تک 14 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17.59کروڑ ڈالر کم ہو کر 8.62 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.98کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.69 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں