برطانیہ : (ویب ڈیسک) 70 سالوں سے برطانیہ میں راج کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ میں جہاں کنگ چارلس کی بادشاہت کا آغاز ہوا، وہیں شاہی خاندان کے کئی انوکھے اور قدیم رسم و روایت بھی سامنے آئے۔ ایسی ہی ایک روایت جس میں شہد کی مکھیوں کو ملکہ کی وفات کی خبر دینا بھی شامل ہے، جس کے لیے خصوصی طور پر چند افراد پر مشتمل ایک گروہ کو ملکہ کی وفات کی افسردہ خبر شاہی محل میں موجود شہد کی مکھیوں کو دینے کیلئے بھیجا گیا۔ جان چیپل گذشتہ 15 برس سے شاہی…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر نے ٹماٹر اور پیاز کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے صوبوں کو غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین کی زیرِ صدارت نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سنٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فوڈ سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں عوام کے کھانے پینے اور ضروری غذائی اجناس کی ترسیل کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے غذائی اجناس خصوصاَ ٹماٹر اور پیاز کو فاسٹ ٹریک پر منگوانے کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز کی نیلامی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم، عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ گراونڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب کی حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ گراؤنڈز کرائے پر دینے سے روک دیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کرکٹ گراؤنڈز میں مفت کرکٹ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چولستان کے 20ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کی منصوبے کی منظوری دیدی، چوہدری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ 5 سالہ عارضی کاشت کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی الاٹ ہوگی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹرمحمد افضل، رکن اسمبلی چودھری محمد احسن،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوزاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ جی ایم سکندر، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر…
لاہور: (ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کام کرنے سے انکار کردیا اور 14 دن کی رخصت لے لی ہے، چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ عبداللہ خان سنبل چیف سیکرٹری آفس کی زمہ داریاں نبھائیں گے،کامران علی افضل نے افسران کو بتایا کہ میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اب یہاں سیاسی مداخلت بہت زیادہ، کسی آفیسر کا ٹینیور پورا ہونے نہیں دیا جاتا۔ کامران علی افضل نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کے دوران انہیں بھی درخواست کی تھی کہ وفاق بلایا جائے، اس سے…
لاہور: (ویب ڈیسک) انگلش کپتان بٹلر کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے تمام میچز سے باہر ہونے کا امکان بڑھ گیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوز بٹلر انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انگلش کپتان پاکستان کے خلاف مکمل سیریز کے لیے عدم دستیاب ہو سکتے ہیں۔ جوز بٹلر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ری ہیب کر رہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے جوز بٹلر مکمل سیریز میں آرام کرسکتے ہیں۔ انگلش بورڈ بھی سیریز کے ابتدائی میچز میں بٹلر کی عدم شرکت کی تصدیق کرچکا ہے جبکہ 7 ٹی ٹوئنٹی…
سمر قند: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے جہاں ان کا ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے دیگر ممالک کے سربراہ بھی شریک ہوئے ہیں، اجلاس کے ایجنڈے میں توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی تنازعات شامل ہیں، شہبازشریف اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیاں کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، جبکہ 3 ملزمان بھی گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں اے این ایف نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 38 کلو 40 گرام چرس اور 27 کلو 600 گرام افیون برآمد کر لی گئی۔ ملزمان ہائی ایس اور مہران کار کے ذریعے منشیات پشاور سے پنجاب سمگل کر رہے تھے، دوران کارروائی چارسدہ کے رہائشی 3 مُلزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری کارروائی بلوچستان دالبندین میں کی گئی دوران کارروائی…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا، امریکی کرنسی 236 روپے سے تجاوز کر گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 87 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 235 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 236 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری سے ابتک ڈالر 16 روپے 75 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، 16 اگست…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ریلے گزر چکے تباہی چھوڑ گئے، سیلاب زدہ علاقوں میں تاحد نگاہ صرف بربادی ہی بربادی نظر آرہی ہے، متاثرہ علاقوں میں مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہر طرف تباہی و بربادی کی نظر آرہی ہے، ٹوٹے گھر، تباہ حال سڑکیں، ڈوبی فصلیں جگہ جگہ المناک مناظر ہیں، اکثر مقامات پر ابھی بھی کئی کئی فٹ پانی موجود ہے جبکہ اس ساری صورتحال میں متاثرین بے بس نظر آتے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعفن اور وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جبکہ ادویات بھی ناپید…
