لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور اور کوئٹہ کے بعد لاہور اور راولپنڈی میں بھی آٹا مہنگا ہوگیا۔ لاہور میں چکی مالکان نے فی کلو آٹے کی قیمت 8 روپے بڑھا کر 116 روپے کلو مقرر کر دی۔ راولپنڈی میں سرکاری گندم کی قلت کے بعد اوپن مارکیٹ میں فی من قیمت 3600 سے 3700 روپے کیے جانے سے آٹا بھی مہنگا ہوگیا۔ فیصل آباد میں فلار ملز نے آٹا 100 روپے جبکہ چکی کا آٹا 120 روپے تک کردیا۔ ادھر پشاور میں بھی آٹا مہنگا ہونے پر نانبائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھادی۔ کسی نے قیمت 15 سے بڑھا کر 20…
Author: Khabrain News
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے وسطی شہر چانگشا میں 42 منزلہ فلک بوس عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں سرکاری ٹیلی کام کمپنی کا دفتر بھی ہے۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’’سی سی ٹی وی‘‘ کے مطابق چانگشا کی تقریباً 715 فٹ بلند عمارت میں لگی خوفناک آگ کو بجھانے کے لیے 63 فائر فائٹر گاڑیوں اور 2 ہزار رضاکاروں کو بھیجا گیا ہے جنھوں گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ خوفناک آگ نے 42 منزلہ فلک بوس عمارت کو مخدوش کردیا جس میں دو زیر زمین فلورز بھی تھے اور مبینہ طور پر…
لکھنؤ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں ایک دن میں اتنی بارش ہوگئی جتنی اوسطاً ایک ماہ میں ہوا کرتی ہے۔ بارش سے مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ مسلسل ہونے والی بارش سے ایک کی گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ اترپردیش کے محکمہ…
کیئف: (ویب ڈیسک) یوکرینی حکام کو یوکرین کے دارالحکومت کیئف کے مضافاتی علاقے ازیوم سے ایسی بڑی اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 440 افراد کو ایک ساتھ دفن کیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے حکام نے گزشتہ دنوں دعوٰی کیا تھا کہ روس کے ہزاروں فوجی ازیوم کے علاقے سے نکل گئے ہیں جس کو وہ طویل عرصے تک لاجسٹک مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ تاہم اب خبر رساں ادارے روئٹرز نے علاقائی پولیس چیف کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس علاقے سے ایک…
پشاور: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری دے دی۔ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزرا سمیت اراکین صوبائی اسمبلی سے ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ محکمہ خزانہ نے بتایا کہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین کی 5 روز کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کی جائے گی جبکہ گریڈ 3 سےگریڈ 16 تک کے ملازمین کی 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں شامل کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کے مطابق ان تمام…
آواران: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب نے بلوچستان میں بہت نقصان کیا، کوشش ہے صوبے کی عوام کی مشکلات جلد ختم ہوں۔ سیلاب ہو زلزلہ یا امن امان کا مسئلہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج نے بھرپور مدد کی۔ آواران کے دورے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنے اداروں کا احترام کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آوران کا نہیں پورے بلوچستان کا خدمتگار ہوں ۔آج اپنے اس علاقے میں ہوں جہاں چند سال قبل حالات انتہائی…
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) ایک روبوٹ کی انسان کے ساتھ مشابہت کو مزید بڑھانے کے لئے لطیفوں پر ہنسنا سِکھا دیا گیا ہے،جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے محققین مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مناسب ہنسی کے حوالے سے اور قہقہے اور تیز آواز چیخ کے درمیان فرق کرنے کے لئے روبوٹس کی تربیت کر رہے ہیں۔ فرنٹیئر اِن روبوٹکس اینڈ اے آئی نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے بتایا کہ وہ ایرِیکا نامی ایک روبوٹ کے ساتھ اس امید پر کام کر رہے ہیں کہ روبوٹ کے ساتھ گفتگو کو مزید قدرتی بنایا جاسکے۔ کیوٹو…
والٹہم: (ویب ڈیسک) جلدی ہی برقی گاڑیوں کے لیے ایسی بیٹریاں متعارف کرائی جانے والی ہیں جن کو تین منٹ کے اندر چارج کیا جاسکے گا اور یہ 20 سال تک خراب نہیں ہوں گی۔ امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر والٹہم کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ایڈن انرجی کو برقی گاڑیوں میں تنصیب کیلئے بڑے پیمانے پر بیٹریاں بنانے کے لیے لائسنس اور 51 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم فراہم کردی گئی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے بنائی گئی یہ بیٹری لیتھیئم آئن کے بجائے لیتھیئم دھات کی ہے، بیٹری کا پیچیدہ ڈیزائن ایک سینڈوچ…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اپریل 2022 میں وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کے صدر کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کے ماحول میں خوشگوار بات چیت ہوئی۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں چینی صدر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو "عملیت پسندی اور کارکردگی کا حامل شخصیت” (A person of prgamatism and…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عامر محمود، وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمن، سیکرٹری جنرل شکیل مسعود اور ممبر بورڈ طاہر خان شامل تھے۔ ملاقات میں براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر بھی موجود تھے۔ وزیر…
