تاشقند: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ ہیں اور اس لیے جتنا جلد ممکن ہو یہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے ازبکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گفتگو میں کہا کہ روس جتنی جلدی ممکن ہو یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یوکرین کی قیادت نے مذاکراتی عمل سے پہلو تہی کی اور اپنے…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ہم کیسے نظرانداز کرسکتےہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہوسکتا ہے کچھ مشکلات درپیش آئی ہوں مگرجو پی سی بی کھلاڑیوں کیلئے کر رہا وہ کوئی نہیں کرتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن سےمتعلق ہم سب کا نقطہ نظر الگ الگ ہوتا ہے، سرفراز احمد نے اچھی پرفارمنس دی ہے تاہم اب ہمیں نئی کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ اوپنرز کو تبدیل کرنے سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ حکومت کی طرف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 22 اگست 2022ء کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 22 ستمبر 2022ء کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کرنے کا کہا گیا تھا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973کے قاعدہ 4کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی تھی۔ دوسری طرف ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا…
سمر قند: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند میں موجود ہیں۔مزار پر حاضری کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستانی وفد کے دیگر اراکین بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دھماکہ سبزل روڈ پر پود گلی چوک کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے کے اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک لاش اور 13 زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا ، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل…
ممبئی: (ویب ڈیسک) برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ رنویر سنگھ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فوٹو شوٹ کی ایک تصویر کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے 29 اگست کو برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں اداکار رنویر سنگھ کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ اداکار نے پولس کو بیان جمع کرایا ہے کہ جس تصویر کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ بنایا گیا ہے اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور ان کے فوٹ شوٹ میں کسی بھی تصویر میں ان کے جسم…
سمرقند: (ویب ڈیسک) ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا۔ ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ حالیہ اجلاس میں ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی جس کے بعد تنظیم کے مستقل رکن ممالک کی تعداد 9 ہوگئی۔ اس کے علاوہ مصر، سعودی عرب اور قطر کو بھی تعاون تنظیم کے ڈائیلاگ پارٹنرز کا درجہ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل ارکان میں چین، بھارت، روس، پاکستان، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں۔
لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں ویمن فٹبال سپر لیگ ایک ہفتہ تاخیر کے بعد شروع ہو گئی، میچز کی ریکارڈ ٹکٹ فروخت ہو گئیں، دفاعی چیمپئن چیلسی کا مقابلہ اتوار کو لیورپول سے ہو گا۔ انگلش میدانوں پر ویمن فٹبال کا میلہ سج گیا، آنجہانی ملکہ برطانیہ کے انتقال کی وجہ سے ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ویمن سپر لیگ شروع ہو گئی، جس کی ریکارڈ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں، پانچ بار کی چیمپئن ٹیم چیلسی اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے لیور پول کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر جمی نیشم نے سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش ٹھکرا دی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق جمی نیشم کو ایک دستیاب کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا، وہ پہلے سے طے شدہ اوورسیز ڈومیسٹک لیگز کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے مصروف ہیں۔ کرکٹ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ دو سرے نان کنٹریکٹڈ کرکٹرز کی طرح جمی نشیم جب بھی دستیاب ہوئے، انہیں سلیکشن کے لیے زیرغور لایا جائے گا۔ ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈہوم کے جانے کے بعد کنٹریکٹ میں دو کھلاڑیوں کی گنجائش تھی،…
پشاور: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں تنخواہوں کا بل 6 ارب روپے ہے لیکن تنخواہوں کیلئے ہمیں ساڑھے 4 ارب روپے مل رہے ہیں، وفاق خیبرپختونخوا کی 60 ارب کی سبسڈی کھا گیا ہے، آخری 2 سال میں عمران خان نے خیبرپختونخوا میں 68 ارب روپے ٹرانسفر کئے۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر خزانہ نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کا حل صرف…
