Author: Khabrain News

بھارت : (ویب ڈیسک) بھارت کے ارب پتی تاجر اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔ امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی گئی ارب پتی افراد کی فہرست کے مطابق گوتم اڈانی 155 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کی دوسری اور ایشیا کی پہلی امیر ترین شخصیت بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک 273 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ فرانس کے بزنس مین برنارڈ ارنالٹ155 اعشاریہ 2…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے دوران مصروفیات کی تفصیل سامنے آگئی، وزیر اعظم دورے کے آخری روز ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سےبھی ملاقات کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کے مابین ملاقات کیلئے تین گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے۔اپنے دورہ برطانیہ میں شہباز شریف اتوارکو لندن میں مصروف دن گزاریں گے جبکہ لندن ہی میں ان کی مزید ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ شہبازشریف پیرکے روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے پاکستان کے شمال میں موجود 5 ہزار گلیشیئرز کی میپنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس سروے کے ذریعے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور اس کے نتیجے میں گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار معلوم کرکے ایک ایسا نظام بنانے کی کوشش کی جائیگی جس سے مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے تباہی سے بچاؤ ممکن بن سکے اور سیلاب جیسی آفتوں کے حوالے سے پیشگی انتباہ جاری کیا جا سکے۔ اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی یونائٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی)…

مزید پڑھیں

پشاور : (ویب ڈیسک) ہزارہ ڈویژن کے آٹھوں اضلاع میں تعلیمی بورڈ کی پشاور منتقلی کے خلاف احتجاج جاری ہے، بورڈ ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی۔ ہزارہ ڈویژن کے تعلیمی بورڈ کی پشاور منتقلی کے خلاف ہزارہ ڈویژن میں جاری ملازمین کے احتجاج کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 12 لاکھ طلبا کے امتحانی نتائج بھی رک گئے ہیں۔ حکومت خیبر پختونخواہ (کے پی) نے 17 اگست کو صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کے ٹی اوآرز جاری کرکے عمل درآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی تھی۔ کے پی حکومت کی جانب سے تعلیمی بورڈ کی منتقلی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے، وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافےکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ازبکستان میں ہونے…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) سمندر میں لانچ کے اندر دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ کراچی کے علاقے کورنگی چشمہ گوٹھ میں لانچ سےتین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایک ماہی گیر بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ماہی گیرلانچ کی ٹینکی میں موجود زہریلی گیس سےجاں بحق ہوئے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ پولیس کے مطابق 20ماہی گیرایک ہی لانچ میں سمندرمیں گئےتھے۔واقعہ کی مزیدتفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس میں پاکستان میں سیلاب سے متعلق بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ، ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔ پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر امریکی کانگریس میں بریفنگ دی گئی ۔ پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرنے والی امریکی رکن گانگریس نے پاکستان کے سیلاب سے تباہی تصاویر امریکی کانگریس میں دکھائیں۔ رکن کانگریس شیلا جیکسن نے کہا پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ، ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔ ایسی بارش ہوئی…

مزید پڑھیں

کراچی، لاہور، اسلام آباد : (ویب ڈیسک) کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مہنگا آٹا اور بھی مہنگا ہوگیا۔ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مشکلات بڑھنے لگیں،اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھی تو چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ملک میں آٹے کی قیمت 130روپے کلو تک پہنچ گئی۔ کراچی میں آٹا ملک میں سب سے مہنگا ہے۔ ایک کلو کی قیمت125سے130 روپے ہے۔ لاہور میں110 روپے سے 116 روپے میں ایک کلو آٹا مل رہا ہے۔ اسلام آباد میں چکی کا آٹا125 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ کوئٹہ میں آٹے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیلاب کی تباہ کاریاں نہ رکیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 37 افراد دم توڑ گئے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 545 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں زندگی بحال نہ ہوسکی، تباہ کاریاں ابھی بھی جاری ہیں، سیلاب کا پانی کئی مقامات پر تاحال جمع ہونے کے باعث تعفن اور وبائی امراض پھوٹ پڑی ہیں، ادویات اور علاج معالجے کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہونے کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، دور دراز دیہات تک امداد بھی نہیں پہنچ سکی۔…

مزید پڑھیں

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) خالصتان تحریک عروج پر، کینیڈا میں اتوار کو ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 50 ہزار سے زائد سکھوں نے اجتماعی دعا کی۔ ٹورنٹو میں سکھ اور ہندو کمیونٹی میں تناؤ شدت اختیار کر گیا ہے، مندر کے دروازے پر نعرہ لکھنے پر بھارتی حکومت کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے جبکہ سکھ لیڈر کا پوسٹر پھاڑنے پر بھارتی شخص گرفتار کر لیا۔ خالصتان کے حامی سیکڑوں افراد نے بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، ریفرنڈم کی کامیابی کے لئے…

مزید پڑھیں