میساچوسیٹس: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نظامِ شمسی کے چھٹے سیارے زحل کے گرد موجود غبار کے چھلّے تقریباً 16 کروڑ سال قبل ایک قدیم چاند کے سیارے سے ٹکرانے کے سبب بنے۔ امریکا کے میساچوسیٹس اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کی جانب سے سیارے زحل کے محور میں وقت کے ساتھ ہونے والی تبدیلی کو شکل دینے کے لیے پیمائشیں لی گئیں۔ تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ سیارے کے گرد پہلے دوسری اجرام فلکی گردش کرتی تھی لیکن گیس کے گولے کے ساتھ فاصلہ نہایت کم ہوجانے کے سبب وہ ٹکڑے…
Author: Khabrain News
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے گروہ کا اہم رکن ہلاک ہو گیا، ملزم ایس ایچ او کے قتل سمیت سیکورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ پریس کانفرنس میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ تھانہ خزانہ کے علاقے نادرن بائی پاس پرپولیس اورمبینہ بھتہ خور کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہو اجبکہ 3ملزمان گرفتار ہوئے۔ ہلاک ملزم پشاور،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباد اورخیبر پختونخوا میں بھتہ خوری میں ملوث تھا، ہلاک ملزم ایس ایچ او…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نور خان ائیربیس سے لندن روانہ ہو گئے، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھرسے 500 سربراہان مملکت اور وفود ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے، امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شریک ہوں گے، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کو آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ الزبتھ دوم کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیناڈول کی قلت سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے وفاق کو قیمتیں بڑھانے کی تجویز دے دی۔ محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی حکومت کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی فی گولی 90 پیسے قیمت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیناڈول تیار کرنے والی کمپنیوں کو ریٹ کم ہونے پر اعتراض ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث مینوفیکچررز متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مینوفیکچررز کا اعتراض ہے کہ ایک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو آخری موقع دیا ہے اور شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے اور آج کور کمیٹی اجلاس میں اہم معاملات پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور عمران خان کی کال پر لانگ…
کراچی : (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سیلاب کے بعد ہر طرف پانی کی حکمرانی ہے لیکن پینے کے لیے صاف پانی موجود نہیں۔ گندے پانی میں پھیلنے والی بیماریوں نے متاثرین سیلاب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سیلاب کے باعث گھر پانی میں بہہ گئے۔ مویشی ہلاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔ وہیں گندے پانی نے انسانوں کو بھی بیمار کردیا ہے۔ طرح طرح کی بیماریاں سیلاب متاثرہ افراد کو نئی آزمائش میں ڈال دیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی نے سراٹھایا تو جلدی امراض بھی وبائی صورت اختیار کر گئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک اور ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے تیسرا ٹیلی تھون کیا جائے گا۔ یہ ٹیلی تھون 3 گھنٹے پر مشتمل ہو گا اور اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں جن کی لائنز پہلی تھون…
گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں بجلی کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور دادو گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے خطرہ تھا تاہم حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بجلی کا نظام مکمل بحال کرچکے ہیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور وزارت توانائی کے اہلکاروں نے بہت اچھا کام کیا۔ دادو میں ہم نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کیمپ بھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترمیم کے تحت نیب ریفرنسز کے ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا، متعدد اہم مقدمات ختم اور کرپشن ریفرنس واپس ہو گئے۔ نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، راجا پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف عائد الزامات سمیت 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کر دئیے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس ہو گیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز واپس لے لیے گئے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ دشمن سے خائف نہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسکردو میں آپریشنل ایئر بیس کے معائنے کے موقع پر کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں کسی بھی بیرونی یا اندرونی سیکیورٹی چیلنج کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی اسلحہ سازی اور عسکری صلاحیتوں کے ذخیرے سے بالکل…
