اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بتائیں 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے ؟ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا اور 95 فیصد مقدمات ختم ہو گئے جن میں بڑے بڑے لوگ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے دعویٰ کیا کہ 20 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں وہ بتائیں یہ 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے گئے۔ بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم تمام جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں اور آئینی ادارے کو موضوع بحث، متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ ازبکستان کامیاب رہا اور وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کا مؤقف اٹھایا۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ چینی اور روسی صدور نے دورے کی دعوت دی۔ شہباز شریف نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ منسوخ ہو گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس لوٹ آیا، وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا۔ شہباز شریف نے ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا، وزیراعظم نے اپنے ٹانک کے گزشتہ دورے میں متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم کو میانوالی سے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمن الیکشن نہیں روک سکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے، 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا۔ سابق وزیر داخلہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقتصادی صورت حال نازک ہو گئی ہے، مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف ہو گئے۔ توہین عدالت کیس میں رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا معافی نامہ جمع کرا دیا۔رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے لندن میں قلمبند کرایا گیا بیان حلفی غلط قرار دیکر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ رانا شمیم اس سے قبل بھی ایک معافی نامہ جمع کرا چکے جسے تسلیم نہیں…
خیبر : (ویب ڈیسک) ضلع خیبر میں افغان بارڈر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع خیبر میں افغان بارڈر کیساتھ کارروائی کی گئی۔مبینہ دہشتگردوں نے چھاپے کے دوران فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق دہشتگرد تنظیم سے تھا ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ جس میں 3 کلاشنکوف ، 12 میگزین ، 2 ہینڈ گرنیڈ،3 بنڈولئیراور درجنوں کارتوس بھی شامل ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا جبکہ 91 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے16 ہزار 614 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 104 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 91 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ گزشتہ 24…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی اور اسلحہ کی نمائش بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں امام حسین اور ان کے رفقاء شہداء کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں چہلم شہدائے کربلا پر جلوس نکالے جارہے ہیںِ، لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا جو اپنے…
لندن: (ویب ڈیسک) آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آنجہانی ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے آنے والے شخص نے کفن تھامنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اسے زمین پر گراکر قابو کیا اور پھر گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کا کفن تھامنےکی کوشش کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے ویسٹ منسٹر ہال میں پیش آیا۔ اس گرفتاری سے کچھ ہی دیر پہلے برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس اپنی بہن این اور بھائیوں اینڈریو…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے معاشی نقصان 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے نقصانات ابھی واضح نہیں ہیں تاہم ورلڈ بینک، اقوام اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک مل کر سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں، اس کے بعد ہی بتا سکیں گے کہ بحالی اور ترقی کے لیے کیا کچھ درکار ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے معاشی نقصان 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو…
