سمرقند: (ویب ڈیسک) ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ امن مشقوں کی اہمیت پر بھی زور دیا، سربراہ اجلاس کے اعلامیہ میں پیرس ماحولیاتی معاہدے کو نافذ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے توانائی کے شعبے کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے پر اتفاق کیا اور گلوبل انرجی کی…
Author: Khabrain News
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی عوام کا آنجہانی ملکہ برطانیہ سے اظہارِ محبت اس وقت دیدنی تھا جب ان کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد کی ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطار یں لگ گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آنجہانی ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی جانب سے پریڈ کی گئی اور ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ آنجہانی ملکہ کا آخری دیدار کرنے کے…
کرناٹک: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’تھینک گاڈ‘ بھی بائیکاٹ مہم کا نشانہ بن گئی۔ بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک ہندو انتہا پسند گروپ کی جانب سے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ فلم ’تھینک گاڈ‘ کے ہدایتکار اندرا کمار سمیت فلم کی پوری کاسٹ پر شکایت درج کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر 9 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ ریاست کرناٹکا میں ہندوؤں کے گروپ جناجاگروتی سمیتی کی جانب سے فلم کے ٹریلر پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ ہندو جناجاگروتی سمیتی کے ترجمان موہن گوڈا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں 4 سال بعد ایسا وزیراعظم آیا ہے جسے دنیا قابل اعتماد لیڈر مانتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے اپنی محنت اور قیادت کےذریعے دنیا میں عزت کمائی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماوں سےملاقاتیں اس بات کا ثبوت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صدرشی جن پنگ، ایردوان ،پیوٹن اوردیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں،وزیراعظم کی بامعنی اور غیر رسمی بات چیت اس کا مزید ثبوت ہے، پاکستان زندہ باد۔
لندن: (ویب ڈیسک) آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم کی آخری رسومات کے موقع پر دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ائیر پورٹ سے بے شمار پروازیں منسوخ یا ری شیڈول کر دی گئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کے فلائیٹ آپریشن میں تبدیلی کی وجہ آنجہانی ملکہ کی قومی سطح پر منعقدہ آخری رسومات کے موقع پر کسی بھی قسم کے شور سے اجتناب کرنا ہے۔ ملکہ کی تدفین کے موقع پر برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائیر ویز کی طرف سے 50پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں ،پروازوں کے…
پشاور: (ویب ڈیسک) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع خیبر میں افغان بارڈر کیساتھ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ضلع خیبر میں داخل ہو کر بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے، ملزموں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھندفائرنگ کھول دی جوانوں نے حفاظت اور دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی۔ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کی لاشیں ملیں، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد ولد…
ثمرقند: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی کارروائی ختم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ ازبکستان میں علاقائی سربراہی اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں پیوٹن نے کہا کہ جوابی کارروائی کے باوجود یوکرین میں فوجی کارروائی میں ردوبدل کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونباس میں جارحانہ کارروائیاں رکی نہیں بلکہ سست رفتار سے جاری ہیں۔ روسی فوج نئے علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے ہم کسی قسم کی جلدی میں نہیں ہیں ۔
سمرقند: (ویب ڈیسک) ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پیرس ماحولیاتی معاہدہ مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں کے ساتھ نافذالعمل ہوناچاہیے۔ اجلاس میں رکن ممالک نے باہمی معاملات میں مقامی کرنسیوں کا حصہ بڑھانے کے روڈمیپ کی منظوری دی جبکہ گرین ہاؤس گیس اخراج میں کمی کیلئے ایک دوسرے کی مدد پر اتفاق کیا۔ اعلامیے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا توانائی کے شعبے کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے پر اتفاق کیا اور گلوبل انرجی کی نگرانی کا شفاف نظام…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک مرتبہ پھر تعریف کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ سمرقند سے اطمینان کے ساتھ روانہ ہو رہا ہوں کہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے بارے میں اب آگاہی بڑھی ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سمجھتے ہیں موسمیاتی تبدیلی ہماری ترقی میں رکاوٹ اور عشروں کی پسماندگی کا سبب ہے، ہمیں متحد ہو کر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نااہل حکمران سیلاب میں بھی سیاست چمکا رہے ہیں، جلد پی ڈی ایم کا شیرازا بکھر جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کی ساکھ پہلے ہی نہ ہونے کے برابر تھی،حکمرانوں کی رہی سہی کسر 5 ماہ کے اقتدار نے پوری کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمران ملک کو بند گلی کی طرف دھکیل رہے ہیں، مہنگائی ملکی تاریخ میں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بغیر کسی سمت…
