Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے سجاول اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیول چیف کو جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف کو سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی جانب سے جاری امدادی اور بحالی کے آپریشنز کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے مون سون میں موسلادھار بارشوں سے ہونے والے جانی…

مزید پڑھیں

مردان: (ویب ڈیسک) پولیس وین ٹائر پھٹنے کے بعد حادثے کا شکار ہونے کے بعد 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آر آر ایف (ریپڈ رسپانس فورس) کی موبائل گاڑی نفری لے کر علاقہ شیخ ملتون کی جانب جارہی تھی شوگرملز بائی پاس پر نجی شادی ہال کے قریب اچانک ٹائرپھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار 8اہلکار زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت داخلہ میں سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ چہلم امام حسینؓ پر فوج اور سول حکومت کی مدد کیلئے سکیورٹی فرائض سرانجام دے گی، فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ فوج سیلاب ڈیوٹی کےساتھ ساتھ چہلم سکیورٹی کیلئے بھی اپنی خدمات دے گی۔ رانا ثنااللہ کا…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ بھکاریوں کے اس ٹولے کو قوم مزید برداشت نہیں کرے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور عدالتوں پر حملہ مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا جھوٹ پوری قوم دیکھ چکی ہے اور مریم نواز کو پتہ نہیں کہ ان کا دادا غریب گھرانے سے تھا یا ارب پتی سرمایہ کار تھے۔ محمود خان نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

سمرقند: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی قیمت پاکستان نے سیلاب سے تباہ کاریوں کی صورت میں ادا کی، دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہو گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسا سیلاب کبھی دیکھا نہیں تھا، متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا حالات ٹھیک نہیں ، سیلاب اور بارش کا پانی جگہ جگہ موجود ہے جس کے باعث ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار 400 افراد جاں…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) جاپانی کمپنی نے دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل کا امریکہ میں کامیاب تجربہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب موٹر سائیکل بھی طیاروں کی طرح اڑا کرے گی۔ فلائنگ بائیک اسٹارٹ اپ نامی جاپانی کمپنی نے بنائی ہے جو 40 منٹ تک ہوا میں اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہوا میں اڑنے والی بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار 62 میل فی گھنٹہ ہے اور اس بائیک کو “اسٹار وارز” سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔ فلائنگ بائیک کو امریکہ میں ڈیٹرائیٹ آٹو شو کے موقع پر متعارف کرایا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 96 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قیمت مزید اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 236 روپے 84 پیسے کا ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج پھر کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 2 حلقوں اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں الیکشن میں نہ صرف حصہ لے گی بلکہ بھرپور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صدر کراچی ڈویژن و وزیر محنت وافرادی قوت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وزیر اعلٰی سندھ وقار مہدی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ و صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ و دیگر نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 40.70 فیصد تک پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور شرح 40.70 فیصد رہی، حالیہ ہفتے 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 11 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق آلو کی قیمتوں میں 0.33 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 16.24 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 9.84 فیصد، چکن کی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا 728 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 32 ہزار 888 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 19 ڈالرزکم ہوکر 1667 ڈالرز فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں