Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں گھر تباہ ہو گئے ہیں، لاکھوں لوگ مخیرحضرات کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ برطانیہ روانگی سے قبل نور خان ایئربیس پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمرقند میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، تمام سربراہان مملکت کا سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پرشکریہ ادا کیا، حکومت کی جانب سے کی گئی ریلیف اوربحالی کی سرگرمیوں سے سربراہان مملکت کو آگاہ کیا، فی خاندان25ہزارروپے کی مالی امداد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے شہر قائد میں شیڈول آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے۔ چوتھا اور آخری میچ اتوار 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ چھٹی کے دن کی وجہ سے تمام انکلوژر کے ٹکٹس فروخت ہوچکے۔ اتوار کے میچ کے 250 سے 1500روپے والے تمام ٹکٹس نایاب ہوگئے۔ کراچی کے چاروں میچز میں وی آئی پی انکلوژر کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ 20ستمبرکو میچ کیلئے چند انکلوژر کے ٹکٹس فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔ قائد انکلوژر، عمران خان اور ماجد خان انکلوژر کےٹکٹس بھی فروخت ہو…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹر فل سالٹ نے کہا ہے کہ سترہ سال بعد انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کافی خاص موقع ہے، ہر کھلاڑی کو اس دورے کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش بلے باز نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ ہمارے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا، اس تجربے سے ہمیں یہ سمجھنے میں آسانی رہے گی کہ پچ کیسی ہوگی، بولرز کی حکمت عملی کیا ہو سکتی ہے۔ فل سالٹ نے مزید کہا ہے کہ ہم فل ہاؤس کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کیلئے پر امید اور پرجوش…

مزید پڑھیں

ویانا: (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان مخالف گروپ کے رہنما احمد مسعود نے تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ طالبان کی حکومت کے خاتمے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے 13 صوبوں میں سے واحد صوبے وادیٔ پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔ یہ مزاحمت شمالی اتحاد کے سابق سربراہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی قیادت میں مسلح گروپ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کر رہی ہے۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود نے ویانا میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے…

مزید پڑھیں

کٹھمنڈو: (ویب ڈیسک) نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے ایک دور دراز پہاڑی ضلع میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد مکانات مٹی میں دفن ہونے سے کم ازکم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ نییپال کے متاثرہ ضلع اچھم کے ضلعی منتظم دیپش رجال کے مطابق امدادی کارکنوں نے ہفتے کو علیٰ الصبح تین مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ ڈی پی اے سے…

مزید پڑھیں

بشکیک: (ویب ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود کرغیزستان اور تاجکستان کی فوجوں میں جاری سرحدی جھڑپ میں مجموعی طور پر 24 افراد مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرغیزستان اور تاجکستان کی سرحد پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی علاقوں سے شہریوں کو اپنے گھر بار اور مال مویشی چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود سرحدوں پر جھڑپ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہوگئی جب کہ 80 سے زیادہ زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں شہری بھی شامل ہیں۔ کرغیزستان نے الزام عائد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئیں جس کے باعث لاہور کے متعدد علاقوں میں آٹا دستیاب ہی نہیں، عوام آٹے کیلئے مارے مارے پھرنے پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مشکلات بڑھنے لگیں، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھی تو چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ملک میں آٹے کی قیمت 130 روپے کلو تک پہنچ گئی، کراچی میں آٹا ملک میں سب سے مہنگا ہے،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف فلمساز سید نور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ صائمہ سے شادی تو کی مگر کچھ مجبوریوں کی وجہ سے اسے ایک دہائی تک دنیا سے چھپائے رکھا۔ حال ہی میں سید نور ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور اداکارہ صائمہ سےشادی سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ فلم ساز سید نور نے اس شو میں پہلی بار اعتراف کیا کہ انہوں نے اداکارہ صائمہ سے شادی کی بات کو قریب ایک دہائی تک خفیہ رکھا تھا ساتھ ہی انہوں نے یہ انکشاف بھی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا ئے موسیقی بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 48 برس بیت گئے ہیں۔ کلاسیکی موسیقی میں ’سند‘ کا درجہ رکھنے والے شام چوراسی گھرانے کے استاد امانت علی خان کی 48 ویں برسی عقید ت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ابن انشا کی غزل ’انشا جی اٹھو اب کوچ کرو‘ کو اپنی کانوں میں رس گھولتی آواز کے ساتھ گانے کے بعد جو شہرت انہیں ملی تو دنیا بھر میں موسیقی کو ایک نئی پہچان ملی، ان کی غزلیں اورگیت آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔ قیام…

مزید پڑھیں

ایریزونا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک آئس کریم کی دکان نے ایک گھنٹے سے تھوڑے زیادہ وقت میں 266 اقسام کے ملک شیک بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔ امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے میں سیلِگمین میں موجود اسنو کیپ نامی دکان نے ایک منعقدہ تقریب کے موقع پر سب زیادہ ذائقے کے مِلک شیک بنانے کا گینیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ جب دکان کے مالکان ڈیل گِڈیلو فیملی نے اپنی دکان کے مینو پر درج تمام زائقوں کے ملک شیک بنانے کی کوشش کی تب گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ریفری وہاں موجود تھے۔ دکان کی جانب سے…

مزید پڑھیں