Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زمان پارک آپریشن: ایک قانونی کارروائی کو پورا کیا گیا، آئی جی پنجاب

    By Khabrain Newsمارچ 18, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن قانونی کارروائی تھی جسے پورا کیا گیا، عدالتی حکم کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا۔
    نگران صوبائی وزیراطلاعات عامر میر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت نے تفتیش کا عمل روکنے کا حکم نہیں دیا اس پر شکرگزار ہیں، زمان پارک آپریشن میں لیڈی پولیس اہلکار ہمارے ساتھ موجود تھیں، ہم نے جدید ترین سسٹم کے باعث شرپسند عناصر کی لسٹ تیار کی، عدالتی حکم پر زمان پارک سرچ آپریشن کے لیے گئے۔
    انہوں نے بتایا کہ آج دوپہر زمان پارک کے سرچ وارنٹ حاصل کیے گئے، سرچ وارنٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت سے بھی بات کی گئی، دوران آپریشن پولیس پر پٹرول بم پھینکے گئے، زمان پارک سے غلیل اور کینچے ملے، زمان پارک میں بنکرز بنے ہوئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی قیادت میں پولیس ٹیم نے سرچ آپریشن کیا، ہم نے ایک بھی گولی نہیں چلائی، پولیس پر پتھروں کی بارش کی گئی، ہم نے ایک قانونی کارروائی کو پورا کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک سے پٹرول بم کا سامان برآمد ہوا، دیکھا جائے گا زمان پارک سے برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا یا نہیں جس کے خلاف کوئی پرچہ نہیں ہوگا اسے کچھ نہیں کہا جائے گا، ہم قانون کے مطابق نفری زمان پارک میں رکھیں گے، اسلحہ و دیگر چیزوں کا پرچہ اس کے خلاف کٹے گا جس سے برآمد ہوا۔
    ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گرفتار افراد کو اے ٹی سی کورٹ میں پیش کیا جائے گا، یقین دلاتا ہوں گرفتار افراد کیساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی، کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا گیا، ہم سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں، آج گرفتار کیے گئے ایک ایک شخص کیخلاف ویڈیو ثبوت موجود ہے، گزشہ آپریشن میں ایک دو خواتین پولیس افسران زخمی ہوئیں، آج بھی ہمارے جوان زخمی ہوئے، ہم قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے، گزشتہ روز ہمیں مزاحمت کا سامنا ہوا آج بھی مزاحمت کی گئی۔
    انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا تھا پولیس اور رینجرز خالی نہیں کروا سکتی، پھر سوال ہے کہ نوگو ایریاز کو خالی کون کروائے گا، ہم عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے تابع ہیں، قانون کے مطابق آئی جی پنجاب اور سی سی پی او گولی چلانے کا حکم دے سکتا تھا لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، جیو ٹیکنگ، فوٹیجز اور ایجنسیوں کی رپورٹ کی روشنی میں زمان پارک میں آپریشن کیا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.