Author: Khabrain News

لندن : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، آج ن لیگی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ برطانیہ پہنچے، ن لیگی قائد سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں دیگر لیگی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی…

مزید پڑھیں

سمر قند: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترقی پذیر ممالک کو مفت کھاد برآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے یہ بات ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں کہی۔ پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو بھی بتایا تھا کہ یورپی یونین کی بندرگاہوں میں تین لاکھ ٹن روسی کھاد جمع ہو گئی ہے۔ ہم اسے ترقی پذیر ممالک کو مفت دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے جہاں وہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم لندن سے امریکا جائیں گے، نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل ن لیگ کے تاحیات صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹریٹ کرائم میں اضافہ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیر داخلہ راناثنااللہ آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔۔ پولیس،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے ملاقات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ کا ایم کیوایم مرکز بہادرآباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔ ایم کیوایم کےلاپتہ کارکنان کےاہلخانہ سےبھی ملاقات کرینگے۔ رانا ثنااللہ کا سندھ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد ہو گا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا (کے پی) میں وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں جلسوں کیلئے سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے پی میں جلسوں کے دوران سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن کا اہم اجلاس 19 ستمبر 2 بجے الیکشن کمیشن سکریٹریٹ میں بلا لیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 96 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار331 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 50 اور شہری علاقوں میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پمزاسپتال میں 10 جب کہ پولی کلینک میں 3 ڈینگی مریض لائے گئے۔ گزشتہ روز نجی کلینک میں 44 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ رواں سیزن ڈینگی کے باعث 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ آج نہیں، کل ہو جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں آ رہی،پیٹرول یا ڈیزل میں سے ایک آٹھ پیسے کم ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا مناسب نہیں ہو گا کہ ڈالر نیچے آئے گا لیکن ڈالر نیچے آنا چاہیے،سیلاب کے بعد مارکیٹ کا اعتماد کم ہوا تو روپے کی قدر گری ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈالر نیچے آئے گا، پاکستان ڈیفالٹ نہیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کر دیا۔ اس ضمن میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیرا سیٹامول گولیوں، سسپنشن اور سیرپ پر مارجن کی حد مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیناں ریٹیلر کو پیراسیٹا مول پر 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی، 15 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینے پر اعتراضات 3 دن میں جمع کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندر کے بارے میں سب کچھ جاننے کے باوجود ان سے شادی کی خواہش رکھتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث سکیش چندر شیکھر تہاڑ جیل میں قید ہیں جہاں تفتیش کے دوران ملزم نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق مزید انکشافات کیے۔ جس پر دہلی پولیس نے جیکولین فرنینڈس سے بھی تفتیش کی جس میں انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ…

مزید پڑھیں

تائیوان: (ویب ڈیسک) تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہےکہ زلزلےکا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی میں 7.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ خبرایجنسی کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے معمولی جھٹکے تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کیےگئے۔

مزید پڑھیں