تازہ تر ین

کراچی ائیرپورٹ: 4 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

کراچی : (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے کراچی ائیر پورٹ سے سعودی عرب ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔
ذرائع کے مطابق مسافر اختر جہاں نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا اور اس نے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیروئن مہارت سے چھپا رکھی تھی، مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔
اے این ایف ذرائع کے مطابق مسافر کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain