تازہ تر ین

خالصتان کا قیام : بھارتی سکھ کمیونٹی کا آسٹریلیا میں ریفرنڈم

سڈنی : (ویب ڈیسک) خالصتان ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر برسبن میں آج منعقد ہو رہا ہے جس میں سکھ کمیونٹی بھارتی شدت پسندی سے بیزاری کا اظہار اور خالصتان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سے قبل برسبین میں فضا کشیدہ ہے اس کے باوجود 30 سے 35 ہزار سکھ اب تک ریفرنڈم میں حصہ لے چکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
خالصتان کے حامی سکھوں نے برسبین میں اعزازی بھارتی قونصل خانے کو بھی احتجاجاً زبردستی بند کروا دیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سکھوں کی سرگرمیوں پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
خالصتان تحریک کے حامی رہنما امرت پال سنگھ گرفتار
دوسری جانب بھارت میں پنجاب کے سکھوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے ، بھارت میں پنجاب پولیس نے گزشتہ روز خالصتان تحریک کے حامی رہنما امرت پال سنگھ کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب بھر میں کل دوپہر تک انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا ہے، امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی کیلئے ریاستی حکومت عالمی جی 20 اجلاس کے ختم ہونے کا انتظار کر رہی تھی۔
امرت پال سنگھ ’وارث پنجاب دے‘ کے نام سے ایک تنظیم چلاتے ہیں جسے آنجہانی اداکار دیپ سدھو نے قائم کیا تھا، دیپ سدھو پچھلے سال ٹریفک حادثے میں وفات پاگئے تھے۔
پولیس نے 7 اضلاع تک امرت پال سنگھ اور ان کے ساتھیوں کا پیچھا کیا اور جالندھر کی شاہ کوٹ تحصیل میں واقع مہتاپور گاؤں میں انہیں نرغے میں لے لیا۔
پولیس نے شاہ کوٹ میں تمام سڑکیں بند کرکے بڑی رکاوٹیں کھڑی کیں، پولیس کی اس کارروائی کیخلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain