لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے اور روپیہ بے وقعت ہو گیا ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اقتدار میں آنے سے قبل مہنگائی کے خلاف احتجاج کیے اور حکومت میں آ کر پی ڈی ایم نے عوام پر ظلم کی انتہا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی معیشت کی…
Author: Khabrain News
دمشق : (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق ایئرپورٹ اور ملحقہ سیکیورٹی ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں شام کے 5 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ پروازیں معطل ہو گئیں۔ شامی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے بروقت جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تاہم کچھ میزائل ایئرپورٹ پر گرے جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کو ایران آتشیں اسلحہ…
امریکہ : (ویب ڈیسک) امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے۔ امداد کے لیے انٹر نیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ سینیٹر باب میننڈیز نے نیو جرسی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 3 کروڑ لوگ گھروں سے محروم ہوئے۔ امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو امداددینے کے لیے انٹر نیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ…
لاہور : (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کو بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ ہے۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد کی زندگیاں اس وقت خطرے میں ہیں۔سیلاب کے بعد پاکستان کو بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے پاکستان میں صحت کے نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔ صحت کے مراکز سیلاب میں ڈوب گئے ہیں ۔…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا گیا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شدید مہنگائی اور اقتصادی بحران کی بدولت وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہیں جاتے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کو 3 دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے…
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا، قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، ارجنٹائن اور ساؤتھ افریقہ کے سفیر بھی آئے، نمائشی میچ کے آر ایل کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فٹ بال کا نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا ، قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ارجنٹائن اور ساؤتھ افریقہ کے سفیر بھی میچ دیکھنے آئے۔ سیلاب زردگان کی امداد کے…
لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کل اختتام پذیر ہوں گی، امریکی صدر بائیڈن ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے۔ ملکہ کے 8 پوتے پوتیاں اورنواسے نواسیاں بھی آخری دیدار کے لیے پہنچے، ولی عہد شہزادہ ولیم اوردیگر بچوں نے شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں حصہ لیا، ولی عہد ولیم اورشہزادہ ہیر ی نے فوجی یونیفارم میں تقریب میں شرکت کی، ملکہ کی وفات پر برطانیہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ ملکہ کی آخری رسومات کے لئے عالمی رہنما لندن پہنچ رہے ہیں، صدر بائیڈن بھی آخری رسومات…
لندن : (ویب ڈیسک) ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد اُن کی شاہی وراثت نئے بادشاہ چارلس سوم کو منتقل کر دی گئی ہے، ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کی امیر ترین خواتین میں سے ایک تھیں، زیورات ، محلات اور جائیدادیں شاہ سوم کو منتقل کر دی گئی ہیں۔ برطانیہ کی امیر ترین خواتین میں سے ایک ملکہ الزبتھ کو محلات، شاہی تاج کے زیورات اور جائیدادیں وراثت میں ملی تھیں، وہ کئی منفرد اور غیر متوقع چیزوں کی بھی مالک تھیں اور اب ان کی وفات کے بعد یہ تمام اشیا نئے بادشاہ چارلس سوم کو منتقل کر…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی گونج امریکی کانگریس میں بھی پہنچ گئی، رکن شیلا جیکسن لی نے پاکستان میں تباہ کن صورتحال سے شرکا کو آگاہ کیا۔ اپنی بریفنگ میں شیلا جیکسن نے کہا کہ انہوں نے حد نگاہ پانی ہی پانی دیکھا، سیلابی پانی نے پل اورسڑکیں تباہ کر دی ہیں، لوگ ان علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جہاں لوگوں نے پناہ لی چاہے وہ پل ہو سڑک یا کوئی اورجگہ سب پانی بہا لے گیا۔ انہوں نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ سیلاب کا پانی نکلنے میں 6 ماہ سے زائد…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 14 ہزار 663 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
