تازہ تر ین

کوئٹہ: احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کے 150 کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے 150 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف مقدمہ ایئرپورٹ تھانہ میں درج کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 100 سے 150 سیاسی ورکرز کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ زیر دفعات 341، 147 اور 153 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ملک کے مختلف شہروں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain