Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) مہنگی گندم اورانتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث آٹا سستا ہوا نہ ہی اس کی فراہمی بہتر ہوسکی، لاہورمیں چکی آٹا 116 روپے کلوفروخت ہو رہا، سستا سکیم کے تحت آٹا دستیاب ہی نہیں، دیگربرانڈ من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگے۔ شہر لاہور میں آٹا دستیابی اور قیمت میں غیر یقینی صورتحال برقرار، سرکاری سستا سکیم کا آٹا مارکیٹ سے غائب ہوگیا، 10 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخ 490 روپے اور 20 کلو تھیلے کے نرخ 980 روپے مقرر ہیں، آٹے کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کھلا اور چکی آٹا مہنگا فروخت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل اور خطرات سے نمٹنے کی تجاویز دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں 19 ستمبر سے 23 ستمبر تک اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب کے دوران موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل اور خطرات سے نمٹنے کی تجاویز دیں گے…

مزید پڑھیں

کلرکہار: (ویب ڈیسک) موٹروے پر سالٹ رینج میں خوفناک حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، دوسری جانب میاں چنوں کے قریب فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ موٹر وے پر حادثہ سالٹ رینج میں ٹریلر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ٹریلر میں ایک ہی فیملی کے افراد تھے جوکہ راولپنڈی سے گوجرہ جا رہے تھے، تمام افراد سرکس میں کام کرتے تھے اور راولپنڈی سے گوجرہ میلے پر جا رہے تھے۔ موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 نے تمام مریضوں اور جاں بحق افراد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات وانڈسٹریزکو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی، چوہدری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ گرین فیول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایوان وزیراعلی میں اجلاس ہوا جس میں سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری انرجی،ایل این جی ایزی پرائیویٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسربریگیڈئیر (ر) عمر اعجاز،جی ایم آپریشنز فہدحمیداورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اصولی طورپر پرفیصلہ کیا گیا کہ ایل این جی ایزی پرائیویٹ لمیٹڈ پنجاب کے دیہات اور انڈسٹریز کو گیس فراہم کرے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آنے والا سیلاب اپنے پیچھے تباہی چھوڑ گیا، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف تباہی سے اموات کی تعداد 1545 ہوگئی ہے، 24 گھنٹے میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، 19 لاکھ سے زائد مکانات تباہ، 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں، متاثرین بے یارو مدد گار کسی مسیحا کے منتظر ہیں، دوسری جانب انفراسٹرکچربھی تباہ ہوچکا، دوردراز دیہات تک امداد پہنچانا بڑا امتحان بن گیا ہے۔ بلوچستان میں بھی بپھری موجوں نے ہر چیز…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی منظوری دے دی اور سعید خان کو منیجر پاکستان ہاکی ٹیم تعینات کر دیا گیا۔ کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ابوذرامراو ویڈیوانالسٹ، رانا نصراللہ فزیکل ٹرینر ہوں گے۔ قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں لگایا جائے گا۔ سیکرٹری پی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے 5 سے12سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کی گئی۔ بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ویکسینیشن کرانا ضروری ہے۔ مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ 19 ستمبر سے شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم 24 ستمبرتک جاری رہے گی۔ بچوں کو والدین کی رضا مندی سے اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔ والدین…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سازش کا بڑا مقصد حاصل کر لیا گیا اور اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ڈاکوؤں کے گینگ میں تقسیم اور کھایا پیا ہضم، عوام اس عظیم ڈکیتی کو ناکام بنائے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔ فواد چودھری…

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی ایک کمپنی میں نوجوان کو اس کے موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہیں ملی۔ عام طور پر جب آپ ملازمت کے لیے کسی کمپنی یا دفتر جاتے ہیں تو وہ آپ کی صلاحیتوں اور کام کو دیکھتے ہیں اور اسی کی بنیاد پر آپ کو ملازمت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے لیکن چین میں پیش آنے والے واقعے نے سب کو حیران کر دیا۔ چین کی ایک کمپنی کے منیجر نے نوجوان کو صرف موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری پر رکھنے سے انکار کر دیا اور اس کی درخواست پر لکھے فون…

مزید پڑھیں

کولوراڈو : (ویب ڈیسک) کولوراڈو میں دو طیارے میں فضا میں ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی ریاست کولوراڈو میں دو چھوٹے طیارے فضا میں میں ٹکرا گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ ریاستی دارالحکومت ڈینور کے شمال میں30 میل کی دوری پر ہوا۔ دونوں طیاروں کا ملبہ قریبی علاقے سے مل گیا ہے۔ تاہم حادثے میں مارے جانیوالے تینوں افراد کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی ہے۔ امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں