لندن: (ویب ڈیسک) ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات بھی شریک ہیں۔ ملکہ کا تابوت اپنے آخری سفر کے لیے ویسٹ منسٹر ایبی سے روانہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ پر ملکہ الزبتھ دوم کا شاہی شان و شوکت سے لبریز 70 برس کی بادشاہت کا اختتام 10 سمتبر کو 96 سال کی عمر میں ان کے انتقال سے ہوا اور ان کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس مملکت کے نئے بادشاہ بن گئے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی…
Author: Khabrain News
کیف: (ویب ڈیسک) روس نے ایک بار پھر یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا جس میں پلانٹ کو تو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے ریکٹرز محفوظ رہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں جوہری پلانٹ زاپوریژیا پر میزائل حملہ کیا۔ میزائل لگنے سے جوہری پلانٹ کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا اور سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ یوکرین کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جوہری پلانٹ میں موجود ریکٹرز سے میزائل محض 300 میٹر کی دوری پر گرے۔ جس…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے راوی سٹی منصوبے پر کام جاری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ راوی سٹی پر کام جاری ہے۔ 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والا یہ شہر 15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کرے گا اور پاکستان کا پہلا سرسبز سمارٹ شہر ہو گا۔ دریا کے کنارےتعمیر ہونے والا یہ عمودی شہر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لیگی نائب صدر نے لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، لیگی قائد کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 237 روپے کی حد بھی کراس کر گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ایک روپیہ 7 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 236 روپے 84 پیسے سے بڑھ کر 237 روپے 91 پیسے ہو…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 158.90 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41520.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.38 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران 7 کروڑ 80 لاکھ 85 ہزار 625 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 35 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے 75ویں یوم آزادی پر لمحہ فکریہ ہے کہ کیا آج ہم اس مقام پر ہیں جہاں پر ہمیں کھڑا ہونا چاہیے تھا،2000 تک پاکستان جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے آگے تھا آج بھارت اور بنگلہ دیش سمیت تمام ممالک ہم سے آگے نکل گئے ہیں، پاکستان صلاحیت کے لحاظ سے کسی سے بھی کم نہیں،ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں پہلی دو روزہ پبلک پالیسی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے…
لاہور: (ویب ڈیسک) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت، پنجاب حکومت کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کر رہی ہے جن کا اپنا ہاؤس ڈس آرڈر ہے وہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب بھر میں ترقی کا سفر جاری و ساری ہے، وزیر اعلیٰ صوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پائیدار اقدام کر رہے ہیں، پرویز الٰہی نے پراپرٹی ٹرانسفر فیس جو پہلے زیادہ تھی، ایک…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ایک بار پھر سیاسی ہلچل ، صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا بھی امکان اس بار اپوزیشن میں شامل جمعیت علماء اسلام کا وفاق کے بعد صوبائی حکومت میں بھی شامل ہونے کا فیصلہ ہو گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے بعد جے یوآئی کا بلوچستان حکومت میں بھی شامل ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ ۔وزیراعلی بلوچستان کی اسلام آباد میں جے یوآئی کے صوبائی امیر مولانا واسع کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راونڈ آج رات کو ہوگا۔ اس سے قبل وزیراعلی عبدلقدوس بزنجو کی گزشتہ رات مولانا واسع سے بھی…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر غیر قانونی قبضہ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی ہے، متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے شیخ رشید کو اصالتاً یا وکالتاً پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی لال حویلی کے ایک یونٹ سمیت سات اراضی یونِٹس پر قبضے سے متعلق متروکہ وقف املاک زونل دفتر راولپنڈی میں سماعت ہوئی، شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار شاہ زیب اور انکے سیکرٹری فیاض متروکہ وقف…
