اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے، نیو یارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔21 ستمبر کو امریکی صدر جوزف بائیڈن کے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیراعظم لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد نیویارک پہنچیں گے، نیویارک میں موجودگی کے دوران وزیراعظم کی دیگر ممالک کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی، 20 ستمبر کو وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ 20 ستمبر کو…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حکام کو لاہور تا کراچی مین ریلوے لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کی۔ اجلاس میں ایم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر نے کوئٹہ تفتان سیکشنز رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے دوران ہدایات دیں کہ ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن 5 روز میں مکمل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ شروع ہوا اور روپیہ گرنا شروع ہو گیا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ بس کردو یار! انہوں نے استفسار کیا ہے کہ اس ناکام تجربے کی کتنی سزا دو گے قوم کو؟
میانمار: (ویب ڈیسک) میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسکول پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ جمعےکو سیگنگ ریجن کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ میانمار کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک اور17 زخمی ہوئے۔ خبر ایجنسی کو مقامی افراد نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سےکچھ بچے موقع پر ہی چل بسے تھے۔ دوسری جانب میانمارکی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ باغی فورسز پرحملوں کے لیے اسکول کی عمارت اور مقامی افراد…
چکوال: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ مارنا ہے۔ چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چکوال والوں کے جنون کوسلام پیش کرتا ہوں، جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے،جب چکوال کو کال دوں گا تو نوجوان، بزرگ، خواتین نے حقیقی آزادی کے لیے سب نے نکلنا ہے،گزشتہ رات تیسری ٹیلی تھون کی، تین ٹیلی تھون کے دوران 14 ارب میری قوم نے مجھے دیا، دنیا میں پاکستانیوں سے زیادہ کھلے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رواں مالی سال صوبوں نے وفاق کو 750 ارب روپے دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق صوبے 750 ارب روپے کا سرپلس واپس نہیں کر سکتے، صوبوں میں سیلاب سے نقصانات کے باعث اخراجات کا تخمینہ بڑھ گیا ہے، وفاق کی جانب سے صوبوں کو دیے گئے محاصل سے 750 ارب بچا کر وفاق کو ادا کرنا تھے، سیلاب کے باعث صوبوں کی جانب سے وفاق کو 750 ارب روپے کے سرپلس میں کمی کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کی شرط تھی صوبے وفاق کو 750 ارب کا سرپلس دیں گے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے مردوں اور خواتین کی جرسی کی رونمائی کردی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، ویمنز ٹیم کی کائنات امتیاز اور ثنا فاطمہ کو دکھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف منگل کو کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ کو فنڈ ریزنگ میچ کا نام دے دیا گیا ہے، پہلے ٹی 20 سے…
کراچی: (ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500روپے اور 1286روپے کی کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 1662 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 54ہزار700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر ایک لاکھ 32ہزار630 روپے کی…
دبئی: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ فلمی انداز میں گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں عمران عباس اور امیشا پٹیل کو بالی ووڈ کی فلم’کرانتی‘ کے گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر فلمی انداز میں پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اپنی دوست امیشا پٹیل کے ساتھ میری پسندیدہ بالی ووڈ دھنوں میں سے ایک پر ہمارا فلمی انداز، جسے اصل میں بھی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت 165 روپے اضافے کے بعد 655 روپے مقرر کردی۔ پنجاب حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر آٹا کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بھی ڈال دیا۔ پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی کے ذریعے صوبے میں سرکاری گندم کے نئے نرخوں کی باضابطہ منظوری دے دی۔ کل سے فلورملز کو سرکاری گندم 2300 روپے فی من قیمت پر فروخت کی جائے گی جس کے بعد 10 کلو کے سرکاری تھیلے کی موجودہ قیمت میں 165 روپے اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں330 روپے…
