Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کیخلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر عمران خان کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے جے آئی ٹی سے جواب طلب کیا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہے یا نہیں جس پر جے آئی ٹی نے عمران خان…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے اہم ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران شہباز شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی کے کاموں بارے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ برطانیہ پہنچے، ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں دیگر لیگی رہنما بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، لندن بیٹھک میں نومبر کے…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملاقات کی، ملاقات میں سیلاب کی صورتحال، پانی کی نکاسی اور امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں دوران ملاقات احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سے رابطے میں رہیں، فوری ضروری سامان مہیا کرنے کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد کرے گی، وزیراعظم موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے تمام صوبوں سے ملکر مشاورت کرینگے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اسوقت 15 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے، برعکس…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمٰن چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشدمحمود سومرو کی قیادت میں جے یوآئی ذمہ داران نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا۔ مولانا فضل الرحمان کل سے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے، دورے کے موقع پر وہ سکھر لاڑکانہ شکارپور ودیگر اضلاع کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے، مذہب کے نام پر منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی ف اسلام اور شریعت کو اپنی پیٹ پوجا، ذات اور خاندان کے لئے استعمال کرنے میں بڑے ماہر ہیں، پچھلے پچہتر سال سے اسلام اور دین کو بیچ کر کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔ فیاض چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستان…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ طے کرنا ہو گا اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا راستہ نکالیں گے اور سردار عطا اللہ مینگل نے اصولوں اور نظریات کی سیاست کی، وہ سیاسی دانائی کا سمندر تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک جس کا ڈی این اے بیلٹ تھا اس کو بیلٹ کے راستے سے ہٹایا گیا، پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی…

مزید پڑھیں

سرینگر: (ویب ڈیسک) حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ متعدد کشمیری علمائے دین اور مبلغین کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا۔ حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فسطائی حکومت کا کشمیری علما اور حریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر میں علمائے کرام اور حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض فوج کی جانب سے مولانا مشتاق احمد ویری، مولانا داؤدی کے بعد مولانا سرجان برکاتی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بے گناہ کشمیریوں و علمائے دین کی گرفتاریوں…

مزید پڑھیں

کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مزید 30 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلین وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پیٹ کونرے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہو رہا ہے اور سیلاب سے مزید زندگیاں، خوراک اور فصلیں متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلین حکومت کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اور آسٹریلوی امداد عالمی خوراک پروگرام کے تحت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین…

مزید پڑھیں

کینیڈا : (ویب ڈیسک) بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا کر نا پڑ گیا۔ بھارت کی خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی ساری کوششیں بے کار گئیں۔ کینیڈین حکومت نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔ کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کو روکا نہیں جاسکتا، لوگوں کو آزادی اظہار کی اجازت ہے۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم سکھوں کا قانونی و جمہوری حق ہے۔ کینیڈا میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنا جمہوری حق استعمال کر سکتا ہے۔ کینیڈا میں ریفرنڈم کے باعث سیاسی کشیدگی کے بعد مشتعل افراد…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئی انگلش ٹیم اور پاکستانی کھلاڑیوں کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوران پریکٹس سیشن گھلنے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے سیریز کی تیاریوں کے لئے بھرپور پریکٹس سیشن کیا اور اس موقع پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کی ایک دوسرے سے اچھے انداز میں ملنے اور بات چیت کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں کہیں شان مسعود کو انگلش بیٹر…

مزید پڑھیں