Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
    • اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
    • دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
    • محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
    • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
    • مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں عقیدے پر حملہ ہے : فضل الرحمن
    • راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میںقبائلیوں کی حالت زارپر بی جے پی حکومتوں پر کڑی تنقید
    • مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں
    • حکومت نے پٹرول2.10 روپے ڈیزل 30 پیسے مہنگا کر دیا
    • آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی
    • میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ
    • حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام، شیر افضل مروت
    • امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردے گی: بلاول بھٹو
    • مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر
    • پاکستان کو آگے بڑھانا ہے تو پالیسیوں کا تسلسل ضروری : عظمیٰ بخاری
    • ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتے ٹرمپ تیسرا بحری بیڑہ مزید 10 ہزار فوجی مشرق وسطی بھیجنے کا فیصلہ
    • کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر ن لیگی3اورپی پی کا ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب’نوٹیفکیشن جاری
    • ایران جنگ: یورو زون میں مہنگائی 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یوکرین تنازع کے حل کیلئے چین کی تجاویز قابل احترام ہیں : پیوٹن

    By Khabrain Newsمارچ 21, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے چین کی تجاویز کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چینی صدر شی جن پنگ کے ماسکو کے دورے کے دوران 12 نکاتی چینی منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
    خیال رہے کہ چین نے گزشتہ ماہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ جاری کیا تھا ، جس میں دشمنی ختم کرکے امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز شامل ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق چینی صدر شی جن پنگ گزشتہ روز اپنے تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچے جہاں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور مغرب کو یہ پیغام دیا کہ یوکرین جنگ پر ماسکو کو تنہا کرنے کی ان کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔
    دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک ملاقات ہوئی جس کے دوران پیوٹن نے شی کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور مزید مضبوط تعلقات استوار کرنے کی امید ظاہر کی جبکہ چینی صدر نے روسی ہم منصب کی تعریف کی اور پیش گوئی کی کہ روس کے عوام انہیں اگلے سال دوبارہ منتخب کریں گے۔
    ماسکو میں انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل سٹڈیز کے ڈائریکٹر سرگئی مارکوف نے عرب خبر رساں ایجنسی الجزیرہ کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا بنیادی ایجنڈا یوکرین جنگ نہیں بلکہ معاشی تعلقات کے لیے بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ روس اور چین کو امریکا اور یورپی یونین کی طرف سے عائد پابندیوں کے اثر و رسوخ کے بغیر ایک عالمی انفراسٹرکچر، ایک نیا تجارتی تعلق بنانا ہوگا۔
    مارکوف سے جب جنگ کے بارے میں دونوں رہنماؤں کے خیالات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ شی اور پیوٹن دونوں یوکرین کے صدر زیلنسکی کو یوکرینی رہنما کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ انہیں امریکا کی کٹھ پتلی سمجھتے ہیں۔
    دریں اثنا، واشنگٹن نے شی کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ ماسکو کو مزید جرائم کرنے کے لیے سفارتی کور فراہم کر رہا ہے۔
    وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ چینی صدر کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پیوٹن پر یوکرین سے فوجیں نکالنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.