Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مٹی کے باوے میں شاندار دااکاری مایا علی اینا خان اور فضل حسین کی صلاحیتوں کی مداح
    • ایشن گیمز رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پزیر چین بازی لے گیا
    • ہندو ئوں کے ہاتھوں قتل’مسلمانوں کانماز جنازہ
    • وزیر اعظم نے اگلے ہفتے سعودیہ جانے کی ذمہ داری سونپی ہے:
    • کینیا: متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم ، 17افراد ہلاک
    • آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے غبارے سے ہوا نکلنے لگی 8 فعال ارکان کا اعلان لا تعلقی
    • انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ
    • حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا
    • آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
    • حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک
    • اسرائیلی بمباری میں 4 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید
    • حوثیوں کی ریاض پر کارروائی، سعودی عرب کا صنعاء پر جوابی فضائی حملہ
    • ایلون مسک دوبارہ امریکی حکومت کے قریب، آئندہ جنگوں کیلئے مشورے دیں گے
    • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
    • لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی
    • پی ٹی آئی کا احتجاج پہلے ہی کامیاب ہوچکا، اسلام آباد 10 روز سے بند ہے: بلاول بھٹو
    • لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
    • متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل: مائیکروسافٹ
    • آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومتیں آتی جاتی رہیں، ہم نے اپنی بقا کیلئے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی: شاہ محمود قریشی

    By Khabrain Newsمارچ 19, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتیں آتی رہی ہیں اور جاتی رہی ہیں لیکن ہم نے اپنی بقا اور دفاع کیلئے اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی ہے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں اور بات ایٹمی اثاثوں کی کر رہے ہیں، ان کو نیو کلیئر پروگرام کی بات کرنی چاہیے تھی؟، سوال ہے آپ نے یہ بیان کیوں دیا؟، کبھی کہا جاتا ہے ہمارا سکیورٹی سسٹم مناسب نہیں، یہ بالکل غلط ہے، رضا ربانی نے بھی اسحاق ڈار کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔
    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ رضا ربانی کہتے ہیں یہ قیاس آرائیاں جو جنم لے رہی ہیں اس میں حقیقت کیا ہے؟، کیا وزیر خزانہ کو غیر ذمے دارانہ بات کرنی چاہیے؟، مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں نہیں کر پا رہے؟، حکومتی سینیٹر وزیراعظم سے مطالبہ کر رہے ہیں وضاحت کریں، سینیٹرز کہہ رہے ہیں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا جا رہا؟۔
    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر سمجھتے ہیں حساس باتیں ہیں تو ان کیمرہ سیشن لیا جا سکتا ہے، بھارتی وزیراعظم نے خطاب کیا اور وہ پاکستانی عوام سے مخاطب ہو رہے ہیں، آج بھارت میں جو آر ایس ایس سوچ غالب ہے وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں، وزیر اعظم عوام کو بتائیں کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر اعتماد میں کیوں نہیں لیا جا رہا، وزیر اعظم کو قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مطالبہ کر رہی ہے وزیر اعظم فوری وضاحت کریں، یہ ایک حساس معاملہ ہے، اگر وزیر اعظم نہیں تو بلاول بھٹو کو وضاحت کرنی چاہیے تھی لیکن بلاول اپنی دنیا میں گم ہیں، کل ہمارے بہت سے کارکنان گرفتار ہوئے اور لیڈر زخمی ہوئے، بہت سے ادوار دیکھے لیکن اس قسم کی سوچ اور تشدد پہلے نہیں دیکھا گیا، زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کی پامالی کی گئی۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زمان پارک میں عمران خان کی اہلیہ اور چند ملازمین کے علاوہ کوئی نہیں تھا، پولیس نے گھر کے سامان پر ہاتھ صاف کیا، یہ صرف قابل افسوس نہیں بلکہ شرمناک ہے، مریم صاحبہ مطالبہ کر رہی ہیں تحریک انصاف کو کالعدم قرار دے دیا جائے، یہ چاہتے کیا ہیں؟، ہم ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.