اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر عارف علوی نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو غیر منصفانہ بل پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر گیس کمپنی کی درخواست مسترد کردی۔ صدر مملکت نے کہا کہ گیس کمپنی شہری سے بلاجواز بل، میٹر کی قیمت وصول کر کے بدانتظامی کی مرتکب ہوئی،گیس کمپنی نے پشاور کے شہری کو 44 ہزار روپے سے زائد کا بل بلاجواز چارج کیا۔شہری کا گیس میٹر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں خراب ہوا، صارف کی کوئی غلطی نہیں، شکایت کنندہ نے اپنے میٹر کو پہنچنے والے…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ڈیوڈ ملان نے کہا کہ پاکستان میں دوبارہ آکر کافی اچھا لگ رہا ہے، جوز بٹلر کا مکمل فٹ نہ ہونا مایوس کن ہے، پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے جس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔ لیفٹ ہینڈ بیٹر ملان نے کہا کہ جو پلیئرز یہاں پی ایس ایل کیلئے آچکے وہ دیگر کو اپنے تجربات سے آگاہ کر رہے ہیں، پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، جب…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی بیٹر شان مسعود کا کہنا ہےکہ مجھے جس نمبر پر بھی موقع ملا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے پاکستانی بیٹر شان مسعود نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ انگلینڈ وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے، میں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلی ہے جس سے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہوا، انگلش ٹیم ہمیں یہاں پر چیلنج کرے گی، ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف اچھی تیاری ہوگی۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور انگلش کاؤنٹی میں…
پنوعاقل: (ویب ڈیسک) سکھرکی تحصیل پنو عاقل کے علاقے رضاگوٹھ میں خاتون کے قتل کیس میں ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق 12ستمبر کو بھائیوں نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ایس ایچ او نے قتل چھپانےکے لیے مخالفین کوپھنسانےکی کوششں کی اور ملزمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں ایس ایچ او سمیت دیگر 4 ملزمان نامزد ہیں، ایس ایس پی نے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو مزید تفتیش کرےگی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے سخت قانون سازی کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 قانون کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس پولیس اسٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال…
چارسدہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں آپ نے میرے ساتھ حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، جب کال دوں گا آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چارسدہ والوں آپ نے میرے ساتھ حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، جب کال دوں گا آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے، ہمیں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے مطلب کوسمجھنا ہو گا، ہمیں اپنے نبی کی سیرت کے مطابق چلنا ہوگا،…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1200 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔ 1200 روپے اضافےکے بعد ایک تولہ سونےکا بھاؤ 1 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔ دس گرام سونےکا بھاؤ 1028 روپے اضافے سے 1لاکھ 33ہزار 916 روپے ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 1675 ڈالر فی اونس ہے۔
دمشق: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فضائیہ نے دمشق ایئرپورٹ پر بمباری کی جس میں شامی فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق ایئرپورٹ اور ملحقہ سیکیورٹی ٹھکانوں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں شام کے 5 فوجی مارے گئے اور پروازیں معطل ہوگئیں۔ شامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے کئی میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیئے تاہم کچھ میزائل ایئرپورٹ پر گرے جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی حمایت…
گوجرانوالا: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔ گوجرانوالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، جن لوگوں کے گھر سولر لگے ہیں ان کیلئے کوئی تبدیلی نہیں، اکتوبر سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی آجائے گی۔ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں نواز شریف کے…
کنڈیارو:(ویب ڈیسک) کنڈیارو میں گھر کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ کنڈیارو کے نواحی گاؤں حاجی صدیق لاکھو میں گھر کی چھت گِر گئی۔ پانچ افراد چھت کے ملبے کے نیچے دب گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کے نیچے سے چار افراد کی لاشیں اور ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا۔ زخمی شخص اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کنڈیارو ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے مطابق حالیہ بارشوں میں خستہ حالت ہونے والے مکان کی…
