تازہ تر ین

بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں خضدارمیں 10، قلات میں 9، کوئٹہ میں 3، دالبندین میں5، بارکھان میں 4، پنجگور اور پشین میں 3، 3 اور ژوب میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں دادو، میہڑ، جوہی، خیرپورناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بھی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain