تازہ تر ین

غیر قانونی آپریشن میں ملوث پولیس افسران پر پرچے درج کرارہےہیں : فوادچودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ وہ پولیس آفیسرز جنہوں نے کل غیر قانونی آپریشن کیا اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پر چے درج کرارہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے، جس طرح لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑاکر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئی اور چادر اور چاردیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چوری کی گئی ، جوس کے ڈبے تک اٹھا کر لے گئےاور معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جو کچھ اسلام آباد میں ہوا، یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے ، ہائی کورٹ اپنے فیصلوں کا پہرہ دیں۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں گھر پر چھاپے اور عملے پر تشدد کے معاملے پر عدالت جانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain