تازہ تر ین

توشہ خانہ کیس: عمران خان پیشی کیلئے اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کی سماعت آج ہوگی، سابق وزیر اعظم عدالت میں پیشی کیلئے زمان پارک سے براستہ موٹر وے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔
یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
دوسری جانب لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ کا کنٹرول پولیس نے سنبھال لیا ہے اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر کام کرنے والے ملازمین کو ہٹا دیا ہے۔
اسلام آباد آنے والے راستے پرکنٹینر لگا دیئے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان اور سکیورٹی عملے کی گاڑیوں کے علاوہ کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، پولیس ٹیم کے پاس آنسو گیس کے 300 شیل موجود ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست پر کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی ہے، چیف کمشنر اسلام آباد نے عمران خان کی درخواست پر عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کیس کی سماعت اب نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، عدالتی منتقلی کا فیصلہ سکیورٹی بہتر بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کی کاپی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ سیشن جج کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain