تازہ تر ین

ایئر پورٹس پر اہم شخصیات کا پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن نے اہم شخصیات کا ائیر پورٹ پرپروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹس پر ہر اہم شخصیت کا سامان چیک ہو گا جبکہ ائیر پورٹس پر وی وی آئی پی پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی گئی ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن عملہ کسی بھی اعلٰی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا، ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے ان کے سامان کی چیکنگ نہیں ہوتی، سامان چیکنگ نہ ہونے سے سمگلنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain