تازہ تر ین

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں، بابر اعظم نے کیریئر کی 245 ویں اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 249 اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے تھے، بھارت کے ویرات کوہلی نے 271، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 273 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
پشاور زلمی کے کپتان نے آج اسلام آباد یونائیٹڈ کخلاف 35 واں رن لے کر 9 ہزار رنز مکمل کیے،بابر اعظم نے 8 ہزار سے 9 ہزار رنز کا سفر صرف 27 اننگز میں مکمل کیا، ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain