تازہ تر ین

عالمی ومقامی سطح پر سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ساتھ مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1926 ڈالر کی سطح پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2150 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1843.27 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain