تازہ تر ین

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، سٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی آگئی ، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، 43 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 43 پیسے کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی 282 روپے 85 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 180 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 694 پوائنٹس پر آگیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain