Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی موسمیاتی ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں انسانی سرگرمیوں کا کردار خارج از امکان نہیں ہے۔ ورلڈ ویدر آٹریبیوشن گروپ میں کلائمیٹ ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی دور کی انسانی سرگرمیوں نے عالمی حرارات کو 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھایا۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تغیر نے سندھ اور بلوچستان کے لیے 5 روزہ مجموعی بارش کو 50 فیصد تک بڑھایا، موجودہ موسمی حالات میں کسی بھی سال…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز گل کو مزید جیل میں رکھنا بےسود ہوگا بلکہ ٹرائل سے پہلے سزا دینا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا، پارٹی ترجمان اور ماہر تعلیم ہونے کے دعویدار سے لاپرواہ بیان کی امید نہیں تھی، افواج پاکستان کی جانب سے مقدمے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی، افواج پاکستان کا نظم و ضبط…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اہم عہدے کا اصل مسئلہ پیپلز پارٹی اور شہبازشریف میں پڑگیا ہے، عمران خان خوبصورت سوینگ کرا کےالگ ہوگئے ہیں۔ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیرخارجہ نے وزیراعظم کے جہازمیں سمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا، پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبرتک کامیاب ہوسکتی ہیں، پس پردہ مفاہمتی کوشش کامیاب نہ ہوئی توسڑکوں پرجوڈوکراٹے ہوں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اس کےگلے پڑ گئی ہے، وقت پرفیصلے نہ ہوں تووقت انتظارنہیں کرتا۔

مزید پڑھیں

برطانیہ : (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد کی ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطاریں ہیں، جنہیں کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، جبکہ ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو مکمل ہوں گی۔ انتظامیہ کے مطابق آخری روز تک 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ملکہ کے دیدار کیلئے آئیں گے۔ ملکہ برطانیہ کو الوداع کہنے کی تیاریاں عروج پر ہیں، بکھنگم پیلس میں شاہی گارڈز کی ریہرسل ہوئی جس میں رائل بینڈ سمیت ملکہ کے فرضی…

مزید پڑھیں

سوئیڈن : (ویب ڈیسک) سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا۔ وزیراعظم نے عام انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کی کامیابی کے بعد شکست تسلیم کی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے مطابق حکمران جماعت نے 173 جبکہ دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے 176 ووٹ حاصل کئے۔ سوئیڈن کے قانون کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کیا جائے گا۔ سوئیڈن کی وزیر اعظم اگلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے تک عبوری حکومت کی قیادت کریں گی…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے لیہ کے گاؤں لالہ زار میں بجلی کی فراہمی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا، جسٹس شان گل نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ جسٹس شان گل نے بجلی کی فراہمی کی درخواست کو مفاد عامہ میں تبدیل کر دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ 22ستمبر کو وفاقی حکومت بجلی کی فراہمی کے لیے فنڈز کی دستیابی بارے عدالت کو آگاہ کرے، تمام ا سٹیک ہولڈر بجلی کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں، ڈی سی لیہ نے مثبت انداز سے معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اقدامات…

مزید پڑھیں

سعودی عرب : (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد برطانوی شاہی خاندان سے تعزیت کرنے لندن جائیں گے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا وہ ویسٹ منسٹر ایبی میں ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے برطانیہ نے سعودی شہزادے کے قریبی لوگوں پر کئی پابندیاں عائد کر رکھی…

مزید پڑھیں

سعودی عرب : (ویب ڈیسک) سعودی شاہی خاندان کےشہزادے عبدالکریم بن سعود انتقال کرگئے. شاہی دیوان سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی شہزادے کی نماز جنازہ آج مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی، شہزادہ عبدالکریم 1960 میں پیدا ہوئے تھے۔ شہزادہ عبدالکریم دوسرے فرمانروا شاہ سعود کے49 ویں بیٹے تھے۔ شہزادہ عبدالکریم 1960 میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پرائمری، مڈل اور ثانوی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا بھی گئے تھے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے ججزجسٹس عیسیٰ فائز اور جسٹس سردارطارق مسعود نے نئے عدالتی سال پرچیف جسٹس کے خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس سردارطارق مسعود نے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو مشترکہ خط لکھ دیا۔ نئے عدالتی سال کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان کی تقریرکے معاملے پر سپریم کورٹ ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس سردارطارق مسعود نے چیف جسٹس اورسپریم کورٹ کے دیگرججزکومشترکہ خط لکھ دیا۔ خط میں دونوں ججز نے نئے عدالتی سال کے آغاز پر چیف جسٹس کے خطاب نے مایوس کن…

مزید پڑھیں

پیرس : (ویب ڈیسک) پوپ فرانسس نے یوکرین کو اسلحہ فروخت کرنے کی حمایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین ہتھیار اپنے دفاع کیلئے استعمال کرے تو اسے فروخت کئے جانے چاہئیں۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے قازقستان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی لحاظ سے درست ہے، یہ ایک سیاسی فیصلہ ہوگا، اس فیصلے کو اس صورت میں درست تصور کیا جانا چاہئے جب یوکرین بھی اخلاقی اقدار کی پابندی کر رہا ہو۔ پوپ کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی حفاظت کرنا یہ ظاہر…

مزید پڑھیں