اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تین بڑی جماعتوں کے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے۔ پیپلزپارٹی کے خواجہ قطب فرید کوریجہ،چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے رہنما بابر علی خان مہمند اور وہاڑی سے مسلم لیگ ن کےسابق رکن قومی اسمبلی نسیم مہدی شاہ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تینوں رہنماوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ نسیم مہدی شاہ، بابرعلی مہمند اور خواجہ قطب فرید کوریجہ نے عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Author: Khabrain News
سمرقند: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ‘ون چائنا’ پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ازبکستان کے شہر سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر سے ملاقات کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں امریکی اشتعال انگیزی کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ یوکرین پر چین کے متوازن مؤقف کو سراہتے ہیں۔ یہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات ہے۔ اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ‘ہم…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ سیاست دانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ مناسب ہو یا غیر مناسب سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے،سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں ناڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے،جس کا فائدہ پاکستان کے دشمن عناصر اٹھا سکتے ہیں،اب تو ٹی وی ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی ایکٹ کےتحت سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو بھی ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے یوسف رضاگیلانی کے خلاف یو ایس ایف فنڈز میں کرپشن ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ اب یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے، ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ریسکیو اور بحالی کا عمل جاری ہے۔ سرحد پار حملے میں 3 جوانوں کی شہادت کے معاملے کو افغانستان کیساتھ اٹھایا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عاصم افتخار نے کہا کہ پاک افغان سرحد پار حملے میں 3 جوانوں کی شہادت کے معاملے کو افغانستان کے ساتھ اٹھایا ہے۔ ہم نے واضح کیا افغان انتظامیہ ایسے واقعات کا سدِباب کرے۔ افغان انتظامیہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) کارکنوں کی لاشیں ملنے کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی اور انہیں کارکنان کی لاشیں ملنے اور اس کے بعد سامنے آنے والے عوامی ردعمل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم ایک ہفتہ میں کراچی آکر یا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھیج کو صورتِ حال کلئیر کریں۔ انہوں نے وزیراعظم کو دوٹوک جواب دیا کہ اگر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے پاکستان کو نقصان ہو گا۔شہباز شریف کے پاس سوائے پیسے مانگنے کے کوئی پلان نہیں ہے۔ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، اگر یہ اسی طرح چلتے رہے تو پھرہم زیادہ دیر صبر نہیں کرسکتے اور عوام کو احتجاج کی کال دینگے۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے، مجھے خوف آرہا ہے جس طرف معیشت جارہی ہے اور جتنی دیرتک سیاسی…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اور رواں ماہ انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں دو نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔ جن دو نئے کھلاڑیوں کو 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام عامر جمال اور ابرار احمد ہیں۔ عامر جمال آل راؤنڈر جبکہ ابرار احمد بیٹر ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اب تک پاکستان کیلئے ڈیبیو نہیں…
لاہور: (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں راجر فیڈرر نے گرینڈ سلم اور اے ٹی پی ٹور ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال لندن میں ہونے والا لیور کپ ان کا آخری بڑا ایونٹ ہوگا۔ 41 سالہ ٹینس اسٹارکا کہنا تھا کہ میرے جسم نے مجھے واضح پیغام دے دیا ہے، میں نے 24 سال میں 1500 سے زائد میچز کھیلے اور اب مجھے سمجھنا چاہیےکہ کیریئر کو کہاں ختم کرنا ہے۔…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 128 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 616 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 18 ڈالر کم ہو کر 1686 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
