کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عدالت نے 2 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور کر لی۔
مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں عالمگیر خان اور فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت منظور کی ہے، دونوں ملزمان کو 30، 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے مقدمے سے اقدام قتل کی درخواست بھی خارج کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ملزمان کے خلاف عزیز بھٹی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
احتجاج اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ، 2 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

