تاشقند: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سمر قند پہنچنے کے بعد مسجد خضر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ…
Author: Khabrain News
کراچی : (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ روز بروز ڈینگی کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں ڈینگی کے کیسز آنےکا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 201 نئے کیسز سامنے آگئے۔ستمبر کے مہینے میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1 ہزار 428 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورنگی میں 84 ، ضلع شرقی میں 42 ، جنوبی میں 31 کیسز سامنے آئے۔ضلع وسطی میں 29 ، ملیر میں 6 ، کیماڑی میں 6 جبکہ غربی میں 3 کیسز سامنے آئے۔کراچی میں ڈینگی سے اب تک 9 اموات رپورٹ ہوچکی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور، مارک بوچر، وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز کمنٹریٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ زینب عباس پریزنٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا جس میں کل 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جبکہ 3 میچز لاہور کے…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں، یہ تباہ کن نظام کب تک گھسیٹا جائے گا؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ جس دن سے سازش کے نتیجے میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی ہے روپیہ کی قدر میں ڈالر کی نسبت 58 روپے کم ہو رہی ہے، روزانہ 2 سے 4 روپے کمی آ رہی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے 979 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، لاہور پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحب ؒ ہے، داتا گنج بخش ؒ کے 979 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہو گئی ہیں، معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ رفاقت علی گیلانی نے چادر پوشی کی ،اس موقع پر ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر…
انقرہ: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا مرکزی کردار نبھانے والی دلکش ترک اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ اداکارہ یلدیز کی شادی معروف ترکش اداکار برک اوکتے سے ہوئی جنہوں نے ڈرامہ سیریل عائشہ گُل میں جان ٹیکن کا کردار نبھایا تھا، عائشہ گل پاکستانی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔ یلدیز جاگری اور برک اوکتے کی منگنی کچھ ماہ قبل ہوئی تھی جب کہ دونوں کئی عرصے سے ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے۔ دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں، شادی میں…
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کے انسان دوست رویے کا عظیم الشان مظاہرہ، پاکستان میں سیلاب ذدگان کی مدد اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے متحدہ عرب امارات کی حکومت، سماجی تنظیموں اور شہریوں نے We Stand Together (ہم سب ساتھ ہیں) مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار سینکڑوں رضا کاروں نے دن رات ایک کر کے ابتدائی مرحلے میں بارہ سو ٹن خوراک، تیس ہزارفوڈ کٹس، صحت اورعام حفظان صحت کی اشیاء جمع کی جو ہنگامی بنیادوں پرپاکستان پہنچائی جائیں گی۔ پاکستان میں سیلاب زدگان کو…
کراچی : (ویب ڈیسک) سیلاب زدگان کیلئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔ دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھیجا جا رہا ہے، امریکہ سےامدادی سامان کی تیسری پروازکراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج افسران نے طیارہ وصول کیا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 25 ویں امدادی پرواز کراچی ایئرپور ٹ پہنچی، یو اے ای ریڈ کریسنٹ کے سربراہ، پاک فوج افسران، این ڈی ایم اے حکام اور دیگر افسران نے…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا، امریکی کرنسی 235 روپے سے تجاوز کر گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 18 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 234 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 235 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ ڈالر کے مہنگا ہونے کے باعث صرف…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے اپنے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں کہا گیا کہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے وکیل فیصل چوہدری کے توسط سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفی دے چکے ہیں، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125…
