Author: Khabrain News

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا، نئی امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں 10 ایرانی شہری اور کمپنیاں شامل ہیں۔ امریکا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پابندی کا شکارہونے والے مبینہ طور پر سائبر حملوں میں شامل تھے، امریکی پابندیوں میں ایرانی ڈرونز کی تحقیق، ترقی اور پیداوار میں شامل کئی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی واشنگٹن تہران پر متعدد پابندیاں عائد کرچکا ہے، امریکا نے روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے کی پاداش میں ایران پر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اشنا شاہ کو خواتین کو دھوکا دینے سے متعلق ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اشنا شاہ کو آج کل ایک نئی مشکل کا سامنا ہے، اپنے ٹویٹ میں اشنا شاہ نے میل فرینڈ کو تنبیہ کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر پوسٹ کئے گئے اپنے پیغام میں میل فرینڈ کی کلاس لیتے ہوئے اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ڈئیر مین اگر فیمیل فرینڈ آپ کی بیہودہ باتوں پر ردعمل نہیں دے رہی تو آپ کو سمجھ لینا چاہیئے، ایسا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیےازبکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے آج ازبکستان روانہ ہو رہا ہوں۔عالمی اقتصادی بحران نے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو جنم دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس سی او کا ویژن دنیا کی 40 فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔پاکستان شنگھائی اسپرٹ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ باہمی احترام اور اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد ایک ہزار 486 ہوگئى۔ ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصانات پر این ڈی ایم اے نے تازہ رپورٹ جاری کردی۔گزشتہ 24گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے مزيد 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ خيبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلا ب سے 2 اور بلوچستان میں 3 اموات ہوئیں۔ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 486 ہوگئى ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں638 افراد جاں بحق ہو چکے۔خيبرپختونخوا میں اموات کی تعداد305 تک جا…

مزید پڑھیں

سکھیکی : (ویب ڈیسک) سکھیکی کے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے المناک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ موٹروے ایم ٹو سکھیکی انٹر چینج کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ شیخوپورہ کے رہائشی سرگودھا میں جنازہ میں شامل ہونے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ سکھیکی انٹرچینج کے قریب کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے سابق امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف دل کا دورہ پڑنے سے 66 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ اسد رؤف کے بھائی طاہر رؤف نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسد رؤف بدھ کی رات لاہور میں اپنی دکان سے واپس آتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے ہیں۔ سابق امپائر اسد رؤف نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی تھے اور انہوں نے 71 فرسٹ کلاس اور 40 لسٹ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 18 ہزار 785 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، موذی مرض میں مبتلا 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں

تاشقند: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ اور روس صدر ولادی میر پیوٹن کی رواں ہفتے ملاقات ہوگی. یہ ملاقات ازبکستان میں ایک سمٹ کے دوران ہوگی. چینی صدر کورونا وائرس کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کر رہے ہیں اور بدھ کے روز ازبکستان پہنچ چکے ہیں. روس کے صدارتی محل کریملن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سمٹ کے دوران مغرب کا متبادل پیش کیا جائے گا. اس کے علاوہ دونوں رہنما یوکرین کی جنگ پر بھی تبادلہ خیال کریں گےپیوٹن اور شی کی ملاقات سمرقند میں 15 اور 16 ستمبر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 18ستمبرکو لندن جانےکا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد 19ستمبر کی شام لندن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ وزیراعظم دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں چندماہ کےفرق پر آپس میں کوئی بات طے کرنا ہو تو میرے دروازے کھلے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کیلئے بیٹھیں تومیثاق معیشت کےبنیادی معاملات پر فیصلے کریں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں صدرمملکت کا کہنا تھاکہ سیاسی بحران کامیابی سےحل کرلیں توسیلاب اور معاشی بحران حل کرناکوئی مسئلہ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام عارضی حل ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ رہتاہے، ان سے تفصیل سے مثبت بات ہوئی تھی۔ صدر سے سوال کیا گیا کہ الیکشن…

مزید پڑھیں