نورسلطان: (ویب ڈیسک) چین کےصدر شی جن پنگ قازقستان کے دورے پر پہنچ گئے،چینی صدرکا کورونا وبا کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ وسطی ایشیا کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔ قازقستان کے دورے کے بعد چینی صدر شی جن پنگ ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے،
Author: Khabrain News
بھارت نے پاکستان کو F-16 نئی دہلی: (ویب ڈیسک) طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر امریکا سے احتجاج کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے امریکی ہم منصب سے فون پر بھارت کے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ راج ناتھ کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے فون پر گفتگو میں پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنےکے امریکی فیصلے پر بھارت کے تحفظات بتائے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی وزارت خارجہ نے بھی امریکی نائب سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو سے بھی پاکستان کو 45 کروڑ ڈالرکا ملٹری پیکج دینے پر…
باکو: (ویب ڈیسک) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں میں آرمینیا کے 105 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی معلومات کے مطابق آذربائیجان سے جھڑپوں میں ہمارے 105 فوجی مارے گئے ہیں۔ آرمینیا نے اس سے پہلے ہلاک فوجیوں کی تعداد 49 بتائی تھی جبکہ آذربائیجان نے جھڑپوں میں اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 50 بتائی ہے۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پیر کی شب سرحدی جھڑپیں ہوئی تھیں، جھڑپوں کو دونوں ممالک کے درمیان 2020 کی جنگ کے بعد…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو ٹیلیفون کر کے ملکہ کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے امریکی عوام کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ملکہ الزبتھ کی عظمت نے امریکا برطانیہ کے خصوصی تعلقات مزید گہرے کیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان کو کم سے کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید و جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمہ میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا، یہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے تحت قائم کیا گیا ہے جو کہ ایک سنگین نوعیت کا مقدمہ ہے۔ پولیس اعلامیے کے مطابق اس مقدمہ میں شامل قانون کی شق نمبر (vii) ایچ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1486 ہوگئی ہے، زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی۔ این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مزید 3 جبکہ خیبر پختونخوامیں 2 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے، سیلاب اور بارشوں سے مجموعی طور پر سب سے زيادہ 638 اموات سندھ میں ريکارڈ کی گئیں، بلوچستان میں 281 ،خيبرپختونخوا میں 305 ،پنجاب میں 191 ، آزاد کشمیر میں 48 اور…
نئی دلی: (ویب ڈیسک) بھارتی بلے باز روبن اتھاپا نے تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تاہم وہ بیرون ملک ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لے سکیں گے۔ روبن اتھاپا نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو 2006 میں کیا تھا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے 46 ون ڈے میچز میں 934 رنز جبکہ 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 249 رنز بنائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر روبن اتھاپا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بھارت کی جانب سے نمائندگی کی‘‘۔ انہوں نے…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثوں میں سے ساڑھے تین ارب ڈالر سوئٹزرلینڈ میں قائم ایک ٹرسٹ فنڈ میں منتقل کرے گا تاکہ رقم کو طالبان سے محفوظ رکھا جائے گا اور صرف تباہ حال افغان معیشت کی بحالی کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ حکومتی اور سیاسی مداخلت نہ ہونے کی یقین دہانی تک افغان مرکزی بینک میں کوئی رقم نہیں جائے گی جب کہ افغان منجمد فنڈز سے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم کو سوئٹزرلینڈ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے فنانش ایکشن ٹاسک فورس ٹیم (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دے دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے گئے اہداف حاصل کرنے کازمینی جائزہ لینے والی ٹیم سے تمام ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تکنیکی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔فیٹف ٹیم نے تمام نکات پر ہر ادارے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ہمارے نکتہ نظر سے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا دورۂ پاکستان کامیاب رہا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورےکا…
کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سندھ کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ڈاکوؤں اور لٹیروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، مافیاز پولیس کی حمایت کے بغیر پنپ نہیں سکتے ہیں وگرنہ پولیس کے پاس ایسا نیٹ ورک موجود ہے جس سے کرمنلز کا پتا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام ریگل چوک پر اسٹریٹ کرائمز کے خلاف منعقدہ مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام شہر قائد کے 13…
