روم: (ویب ڈیسک) اٹلی میں باورچیوں کی ایک ٹیم نے 70 فِٹ اور 37 انچ لمبی کینولو(جو اس لفظ کی جمع کینولی کے نام سے جانی جاتی ہے) پیسٹری بنا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ اٹلی کے علاقے کیلٹنِسیٹا میں ملک بھر سے آئے پکوانوں کی ٹیم نے طویل طرین کینولو بنانے کے ریکارڈ کے لیے کوشش کی۔ کینولی ایک اطالوی پیسٹری ہوتی ہے جس میں میدے کے تلے ہوئے خول میں رِکوٹا پنیر بھرا ہوا ہوتا ہے۔ منتظمین کے مطابق پیسٹری کے وسیع خول کے اندر 680 کلو رِکوٹا پنیر بھرا گیا۔ ریکارڈ بنانے کے لیے تمام انتظامات رِسٹو…
Author: Khabrain News
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت میں مہنگائی بڑھنے کے بعد تندور کی روٹی کی قیمت پچاس روپے تک پہنچ گئی۔ نان بائیوں نے کوئٹہ میں آٹے کے بحران اور مہنگے داموں فروخت کو بنیاد بنا کر روٹی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔ ڈھائی سو گرام والی روٹی کی قیمت تندور والوں نے پچاس روپے کر دی جبکہ شہر میں 25روپے والی روٹی کا وزن کم کر دیا گیا۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، اگر ہمیں سرکاری قیمت پر آٹا فراہم کردیا جائے تو قیمت خود بہ خود کم ہوجائے…
لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے تحت مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کی سہ پہر 4:30 بجے بذریعہ پریس کانفرنس کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 ستمبر بروز جمعرات قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔ پی سی بی اس میڈیا…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی بل کی منظوری دیدی۔ بلدیاتی بل کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، پچیس ضلع کونسل اور گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوں گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ مئیر ہوگا، عوام براہ راست ووٹ سے مئیر کا انتخاب کرے گی۔ بل کے مطابق دیہاتوں اور شہروں میں یونین کونسل بنیں گی، تحصیل کونسل اور ٹاونز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردئیے گئے، صوبے کے ہر گاوں میں ایک ویلیج پنچائت کونسل ہوگی، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ ہو گی،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کروائیں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر اکنامک افیرز سردار ایاز صادق نے ایم کیو ایم رہنماؤں وفاقی وزیر امین الحق اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے مل کر واقعے کی…
آکسفورڈ: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کاربن کے اخراج کی روک تھام کے لیے کاربن ربائی کرنے والے توانائی کے سسٹم پر منتقلی سے 2050 تک دنیا بھر کے کم از کم 120 کھرب ڈالرز کی بچت متوقع ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں دیکھا گیا کہ صاف انرجی پر منتقلی فاسل ایندھن کی نسبت سستی اور عالمی معیشت کو زیادہ مقدار میں توانائی فراہم کر سکے گی۔ جبکہ اس کے سبب دنیا بھر میں زیادہ لوگوں تک توانائی کی رسائی میں مدد ملے گی۔ تحقیق کی تیزی سے منتقلی کے منظرنامےمیں…
بوسٹن: (ویب ڈیسک) امریکی شہر بوسٹن کی یونیورسٹی میں پارسل بم کے دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد پر مشتمل پیکٹ کھولنے کے دوران دھماکا ہوا، زخمی ہونے والے شخص کا تعلق یونیورسٹی کے عملے سے ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ پارسل بم دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں، دھماکےکے بعد یونیورسٹی کے 6 بلاکس میں شام کی کلاسیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 25 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا جس کے بعد کینیڈا کی طرف سے فراہم کی گئی مجموعی امداد 30 ملین ڈالر ہوگئی عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا کی مد میں مزید 25 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے پانچ ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا جبکہ مہمان برطانوی ٹیم 15 ستمبر کو پہنچے گا۔ سیریز کے ابتدائی چار میچز20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم جمعرات کی صبح پاکستان پہنچے گی، دونوں ٹیموں کا نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن 17ستمبر کو ہو گا۔ دونوں ٹیموں…
کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب سے خریدا گیا آٹا، پنجاب حکومت نے بارڈر پر ضبط کرلیا۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کا ریلیف کا سامان ضبط کرنے کا کوئی جواز نہیں، تباہ کن صورت حال کے وقت پی ٹی آئی حکومت ریلیف آئٹمز ضبط کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم اے نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب سے آٹا خریدا تھا، پنجاب حکومت نے پنجاب کی سرحد پر آٹےکے ٹرک روک لیے اور ایف آئی آر کٹوا دی۔…
