لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لیبا کشتی سانحے کے مرکزی ملزم محمد سعید الیاس کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لیبا کشتی حادثے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تمام افراد کو ملزم سعید الیاس نے لیبیا بھجوایا تھا۔
ملزم کے دو بیٹے لیبیا میں مقیم ہیں، ملزم کے بیٹے لیبیا سے کشتی کے ذریعے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بھجواتے ہیں، مرکزی ملزم نے اٹلی بھجوانے کے 20 سے 25 لاکھ وصول کیے تھے۔






































