Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر سے شہری رل گئے، عمرہ زائرین بھی پریشان

    By Khabrain Newsمارچ 14, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے شہری رل گئے، صدر پاسپورٹ آفس میں چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کے دوران طویل قطاریں معمول بن گئیں۔
    نارمل پاسپورٹ موجودہ صورتحال سے قبل 10روز میں سائل کو مل جاتا تھا جبکہ موجودہ بحرانی صورتحال میں پاسپورٹ ایک ماہ میں بھی نہیں مل رہا، پاسپورٹ کے حصول میں بدترین تاخیر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد سے ہو رہی ہے۔
    پاسپورٹ آفس صدر میں بدترین صورتحال دکھائی دی جس کے دوران بے انتہا رش کی وجہ سے تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، شہر کے مختلف اضلاع کے مخصوص پاسپورٹ دفاتر کے باہر بھی شہریوں کا جم غفیر لگا رہا، گرمی اورچلچلاتی دھوپ کے دوران شہری نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور تھے۔
    ذرائع کا کہنا کہ پیر کو پہلا ورکنگ ڈے ہونے کی وجہ غیرمعمولی رش کا سامنا رہا، تاہم باقی دنوں میں بھی کم و بیش ایسی ہی صورتحال کا سامنا رہتا ہے، سائلین کی بڑی تعداد وہ ہے جنہیں پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرائے ایک ماہ سے زائد گزر چکا ہے تاہم وہ کھڑکی سے مخصوص جملہ ’’کل پرسوں پتہ کرلیں‘‘ سن کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔
    ذرائع پاسپورٹ سیل کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد سے ہو رہی ہے اس سے قبل سائلین کو 10 سے 12 روز میں نارمل پاسپورٹ مل جایا کرتا تھا، تاہم ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی پاسپورٹ کا حصول غیر یقینی کا شکار ہے، مختلف ممالک کے سفر کے خواہش مند افراد کے علاوہ بیشتر سائلین وہ ہیں جنہوں نے عمرہ پر سعودی عرب روانہ ہونا ہے، ورک ویزا پر بیرون ممالک ملازمتیں کرنے والے افراد بھی موجودہ صورتحال کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔
    ذرائع کے مطابق مذکورہ صورتحال ای پاسپورٹ کے اجراء کے بعد پیدا ہوئی، جس کے آغاز کے وقت یہ افواہ اڑائی گئی کہ پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ متوقع ہے، ان افواہوں کی وجہ سے پاسپورٹ دفاتر پر شہریوں کا رش بڑھنا شروع ہو گیا اور درخواستوں کی تعداد میں ایک دم اضافہ ہو گیا جوکہ پاسپورٹ آفس کے موجودہ نظام اور اس کے استعداد سے کئی گنا زیادہ تھا جس کی وجہ سے طویل لائنیں معمول بن گئیں۔
    اس حوالے سے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کئی بار وضاحت دی جا چکی ہے کہ پاسپورٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ متوقع نہیں ہے، تاہم اس کے باوجود بھی صورتحال قابو میں نہیں آرہی۔
    واضح رہے کہ نئے اورتجدید کردہ پاسپورٹ کے مختلف مراحل کے حوالے سے سائلین کو ملنے والے موبائل میسجز کی سہولت بھی معطل ہے، اس سے قبل درخواست گزار کے موبائل فون پر 2 پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ بھیجے جاتے تھے جن میں پاسپورٹ ڈیٹا جمع ہونے پرمبنی کارروائی اور ڈیٹا پرنٹنگ وصولی سے متعلق جبکہ دوسرا پیغام پاسپورٹ پرنٹ ہوجانے اور متعلقہ دفترمیں ڈلیوری کی تاریخ سے متعلق تھا، پیغامات کی معطلی سے درخواست گزار اپنے پاسپورٹ کی کارروائی کے بارے اطلاعات سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری

      راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.