تازہ تر ین

کینیڈا میں بے قابو ٹرک شہریوں پر چڑھ دوڑا، 2 افراد ہلاک

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں بے قابو ٹرک شہریوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
حادثے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 38 سالہ ٹرک ڈرائیور اکیلا ہی ملوث لگ رہا ہے، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب کینیڈا کے پبلک سیفٹی کے وزیر نے اس حادثے کو خوفناک قرار دیا اور حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain